سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 91
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 59 مسجد جاکر نماز با جماعت ادا کریں ”مردوں کے لئے پانچ وقت کی نماز شرائط کے ساتھ ادا کرنے کا مطلب ہے کہ مسجد جا کر باجماعت نماز ادا کریں سوائے بیماری یا کسی بھی خاص جائز عذر کے ۔ اگر اس پر عمل شروع ہو جائے تو ہماری مسجد میں نمازیوں سے بھر جائیں۔ صرف عہدیداران ہی اس پر عمل کرنا شروع کر دیں تو بہت فرق پڑ سکتا ہے۔ اس بارے میں میں وقتا فوقتا کہتارہتا ہوں لیکن ابھی بھی بہت کمی ہے اور کوشش کی ضرورت ہے۔ جماعتی نظام اور ذیلی تنظیموں کو اس بارے میں بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔“ (خطبه جمعه فرموده 2 جنوری 2015ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 جنوری 2015ء صفحہ (7)