سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 85 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 85

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 53 بعض عہدیدار بعض ہدایات کی تاویلیں اور تو جیہیں نکالنے لگ جاتے ہیں جرمنی میں ۔۔۔ 6 جون کے خطبہ میں میں نے خلافت کی اطاعت اور خلافت سے وفا کے موضوع پر صرف جرمنی کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے لئے خطبہ دیا تھا۔ گو بعض مثالیں جرمنی کے حالات کی وجہ سے وہاں کی دی تھیں۔ بہر حال مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر کے احمدیوں نے رد عمل دکھایا اور فوری طور پر خلافت کی کامل اطاعت اور مکمل وفا کا اظہار کیا۔ اور خاص طور پر اس بات پر بھی بعض نے اظہار کیا کہ ہم میں سے بعض عہدیدار بعض ہدایات کی تاویلیں اور تو جیہیں نکالنے لگ جاتے ہیں اور آئندہ سے انشاء اللہ ایسا نہیں ہو گا۔ پس یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قائم کر دہ جماعت کی خوبصورتی ہے کہ جب توجہ دلاؤ تو فوری توجہ ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سب احمدیوں کو اس اطاعت و وفا میں بڑھاتا رہے۔ عہدیداروں کو اپنے خولوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے عام کارکن اور افراد جماعت تو بے چین ہو ہو کر ر ہو کر لکھتے ہیں اور ا ہیں اور اب بھی شاید لکھیں گے لیکن نیشنل عہدیداروں کو اپنے خولوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔ وہ باہر نکلیں اور اپنے آپ کو افسر نہ سمجھیں بلکہ خادم سمجھ کر جماعت کی خدمت کریں۔ اپنے اندر یہ سوچ پیدا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو توفیق دے اور جو بھی کامیابیاں جماعت کو مل رہی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے موصوف و منسوب کریں۔ عاجزی اور انکساری اور اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری میں بڑھنے کی کوشش کریں۔ اللہ کرے کہ سب مہدیداروں میں یہ روح پیدا ہو جائے اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پہلے سے بڑھ کر جذب کرنے والے ہوں۔“ ( خطبه جمعه فرموده 20 جون 2014 ء الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 جولائی 2014ء صفحہ (5-9)