سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 83 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 83

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 51 ہے وہاں یہ کہنے کی بجائے کہ اس کا یہ مطلب ہے اور وہ مطلب ہے مجھ سے لکھ کر پوچھیں کہ اس بات کی مزید وضاحت چاہیے ہمیں یہ واضح نہیں ہوئی۔ اس بات کا کیا مطلب ہے۔ اسی طرح ہر فرد جماعت کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ کامل اطاعت کرے۔ جب ہر ایک کامل اطاعت کرے گا تو روحانی بلندیوں کی طرف ہمارے قدم انشاء اللہ بڑھیں گے۔ یہی اس آیت کا مطلب ہے۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب روحانی بلندیوں پر جاؤ گے تو ایمان بھی اس طرح مضبوط ہوں گے جس طرح پہاڑ مضبوطی سے زمین میں گڑے ہوئے ہیں اور اس روحانی عروج اور مضبوطی ایمان کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تم زمین پر اسلام کا پیغام لے کر پھیل جاؤ گے۔ تمہاری ترقی انشاء اللہ تعالی مشرق میں بھی ہو گی اور مغرب میں بھی ہو گی۔ یورپ بھی تمہارا ہو گا اور ایشیا بھی۔ امریکہ بھی تمہارا ہو گا اور افریقہ بھی۔ آسٹریلیا میں بھی حقیقی اسلام کا جھنڈ الہرائے گا اور جزائر میں بھی۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 6 جون 2014ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 27 جون 2014ء صفحہ 6-9)