سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 506 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 506

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 474 اعمال کا اثر آپ کے الفاظ سے زیادہ ہوتا ہے یاد رکھیں، اعمال کا اثر آپ کے الفاظ سے زیادہ ہوتا ہے۔ نوجوان آپ کا مشاہدہ کرتے ہیں اور آپ کے نمونے سے سیکھتے ہیں۔ روزانہ پانچ نمازوں کے لیے آپ کی لگن، قرآن پاک کے مطالعہ کے لیے آپ کا عزم اور آپ کا جماعت کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ان کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ کی قربانیاں، مالی بھی اور وقت اور مجاہدہ کی صورت میں بھی، آپ کی طرف سے محض فرائض کی تکمیل ہی نہیں بلکہ آپ کے ایمان کی مضبوطی کے ثبوت کی حیثیت رکھتی ہیں اور وہ جو نمونہ کے لیے آپ کو دیکھتے ہیں ان پر گہرا اثر چھوڑتی ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش تھی ایک ایسی جماعت تیار ہو جس میں اسلام کی حقیقی روح، امن، ہمدردی اور تمام انسانوں کے لیے محبت پائی جاتی ہو۔ یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب ہر ایک نسل، اپنے بزرگوں کی رکھی ہوئی بنیادوں پر قائم عمارت کو آگے بڑھاتے ہوئے، روحانی ترقی کے لیے کوشش کرے اور خود کو خدمت انسانیت کے لیے وقف کر دے۔ بحیثیت انصار الله ، ان عظیم مقاصد کے حصول میں آپ کا کردار بہت ضروری ہے۔ خلافت احمدیہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اس لیے میں آپ کو ترغیب دلاتا ہوں کہ آپ اسلامی علوم کے خزانوں کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کریں۔ قرآن پاک اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بابرکت اسوہ سے راہنمائی حاصل کریں۔ خلافت احمدیہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔ خلافت کی صورت میں میسر الہی راہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے جدید دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کریں۔ یاد رکھیں، یہ خلافت کے ساتھ آپ کی غیر متزلزل اطاعت اور وفاداری ہی ہے جس کے ذریعہ آپ اپنے لیے، اپنے خاندانوں کے لیے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ خدا کرے کہ یہ اجتماع آپ کی روحانی ترقیات کا پیش خیمہ ثابت ہو اور آپ کے اسلام