سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 505
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 473 اللہ کی عبادت اور اس کی مخلوق کی خدمت سچے ایمان کے لیے لازم و ملزوم ہیں پیارے ممبران مجلس انصار اللہ نیوزی لینڈ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھ سے درخواست کی گئی تھی کہ آپ کے نیشنل اجتماع کے مبارک موقع پر آپ کو ایک پیغام بھیجوں۔ میں اس موقع پر آپ سب کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس اجتماع کو اپنے خاص فضلوں سے بھر دے۔ خدا تعالیٰ کرے کہ آپ کا یہ اجتماع آپ کے لیے بے پناہ روحانی ترقیات کا باعث بنے اور آپ کے دلوں میں ایمان اور بھائی چارے کی شمع کو روشن تر کر دے۔ آمین 66 آج آپ یہاں محض افراد کی حیثیت میں اکٹھے نہیں ہوئے ہیں بلکہ بطور انصار اللہ “ یعنی اللہ کے معزز مدد گار کے طور پر اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ ٹائٹل صرف ایک تمغہ نہیں ہے جو فخر کے ساتھ پہنا جائے بلکہ ایک گہری ذمہ داری ہے جو آپ کو اسلام احمدیت کے حقیقی سفیر بننے کے حوالہ سے ادا کرنی ہے۔ آپ زندگی کے اس مرحلہ پر ہیں کہ آپ کا سالوں کا تجربہ اور دانائی جماعت کے مستقبل کی تشکیل میں آپ کے کردار کو اور زیادہ اہم بنا دیتی ہے۔ آپ کا گھر اگلی نسل کے لیے پہلی تربیت گاہ ہے قرآن پاک جو کہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ اللہ کی عبادت اور اس کی مخلوق کی خدمت سچے ایمان کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ جیسا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق کو عبادات اور نیک اعمال سے مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہاں یاد رکھیں کہ آپ کا گھر اگلی نسل کے لیے پہلی تربیت گاہ ہے۔ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کی، اسی طرح آپ کو اپنے بچوں میں اور آگے ان کی اولاد میں وہی محبت اور عقیدت پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔