سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 504
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 472 رہیں اور اللہ کی رضا کو تمام دنیاوی مسائل پر ترجیح دیں۔ غیر اسلامی رسومات اور نقصان دہ بدعات کورڈ کریں۔ قرآن کریم کی راہنمائی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر مضبوطی سے عمل کریں۔ عاجزی اور انکساری کو اپنائیں اور تکبر کے زہر کو رڈ کریں۔ حضرت مسیح موعود کے ان الفاظ کو ہمیشہ یاد رکھیں کہ ”زمین تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتی اگر تمہارا آسمان سے پختہ تعلق ہے“۔ خلافت احمد یہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں سب سے بڑھ کر خلافت احمد یہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔ آزمائشوں اور مصائب کے اس دور میں یہ آپ کی نجات کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جماعت اور مجلس انصار الله کے حقیقی نمائندے بننے کے ساتھ ساتھ لائبیریا میں اسلام احمدیت کے روشن علمبر دار بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ کرے کہ یہ اجتماع آپ کے لیے ، آپ کے اہل خانہ کے لیے اور پوری جماعت کے لیے رحمتوں کا باعث بنے۔ آمین“ (اردو مفہوم پیغام بر موقع نیشنل اجتماع مجلس انصار اللہ لائبیریا 2024ء الفضل انٹر نیشنل 4 جنوری 2025ء صفحہ 7)