سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 486
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 454 قرۃ العین بنانے کے لئے، آنکھوں کی ٹھنڈک بنانے کے لئے، اپنی حالتوں اور اپنی عبادتوں کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔ خلافت سے فیض اٹھانے کے لئے اپنی حالتوں کو بدلنا ہو گا اسی طرح آپ کی خلافت سے وابستگی بھی مثالی ہونی چاہیے۔ حضرت مصلح موعود رضی : اللہ عنہ فرماتے ہیں: " اس سے جتنا زیادہ تعلق رکھو گے اس قدر تمہارے کاموں میں برکت پیدا ہو گی اور اس سے جس قدر دور رہو گے اس قدر تمہارے کاموں میں بے برکتی پیدا ہو گی جس طرح وہی شاخ پھل لا سکتی ہے جو درخت کے ساتھ ہو۔ وہ کٹی ہوئی شاخ پھل پیدا نہیں کر سکتی جو درخت سے جدا ہو ۔ (خلافت علی منہاج النبوۃ جلد 3 صفحہ 340 بحوالہ خلافت کا مقام صفحہ (22) اس زمانے میں جب اللہ تعالی نے اپنے وعدوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق مسیح موعودؓ کو بھیجا اور ہمیں پھر انہیں ماننے کی توفیق بھی عطا فرمائی اور پھر آپ کے بعد خلافت کے جاری نظام سے بھی نوازا ہمیں اس انعام کی قدر کرنی چاہیے ۔ خلافت سے فیض اٹھانے کے لئے، اس کے انعام سے حصہ لینے کے لئے اپنی حالتوں کو بدلنا ہو گا۔ تبھی وہ ترقیات بھی ملیں گی جو پہلے ملتی رہی ہیں۔ ہمیں اپنی عبادتوں کے معیار بھی اونچے کرنے ہوں گے۔ اپنی نمازوں کی بھی حفاظت کرنی ہو گی۔ اپنے ہر قول و فعل کو ہر قسم کے شرک سے کلین پاک کرنا ہو گا۔ اپنے اموال کو بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا ہو گا اور خلافت سے وفا اور اطاعت کے معیاروں کی بھی ہر وقت حفاظت کرنی ہو گی تبھی ہم خلافت کے انعام اور اس کے ساتھ رکھی ہوئی اللہ تعالیٰ کی برکات سے فیض پاسکتے ہیں اور تاقیامت رہنے والی خلافت سے جڑے رہ سکتے ہیں اور اپنی نسلوں کو ان کے ساتھ جڑا رکھنے والا بن سکتے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو میری ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین“ پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ بھارت بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 نومبر 2024ء صفحہ 8)