سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 477 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 477

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 445 عاجزانہ راہیں اختیار کریں گے تو کامیابیاں ملیں گی صدر صاحب کو بھی چاہیے کہ وہ عاجزی دکھائیں۔ قائدین کو بھی چاہیے کہ عاجزی دکھائیں۔ زعماء کو بھی چاہیے کہ عاجزی دکھائیں اور یہی چیز ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودؓ کو الہاما فرمایا تھا اور میں بھی ہمیشہ ہر جگہ بار بار کہتا ہوں کہ “ تیری عاجزانہ راہیں اُس کو پسند آئیں۔ (تذکرہ صفحہ 675۔ ایڈیشن 2023ء) وہ عاجزانہ راہیں اختیار کریں گے تو کامیابیاں ملیں گی۔ نہیں تو آپ جتنا مرضی زور لگا لیں، آپ کی نہ اتنی طاقت ہے اور نہ آپ کا اتنا علم ہے اور نہ اتنے اختیارات ہیں کہ آپ اپنے زور سے کچھ کر سکیں۔ جو ہونا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہونا ہے۔ اس لئے اللہ کے فضل کو حاصل کرنے کے لئے ان لوگوں کے لئے روزانہ دعا بھی کیا کریں۔ ایک آدھ سجدہ تو کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے انصار عطا فرمائے جو تعاون کرنے والے ہوں اور حقیقت میں انصار الله ہوں، نَحْنُ أَنْصَارُ اللہ کا نعرہ لگانے والے ہوں۔ ان قیمتی نصائح کے اختتام پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ تو آپ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے تربیت کے شعبہ ، شعبہ مال اور دیگر تمام متعلقہ ذمہ داران کو بھی توجہ دلا دی ہے۔ پھر صدر صاحب مجلس نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں عرض کیا کہ انصار اللہ کو نمازوں میں بہتری پیدا کرنے کی ترغیب کیسے دلائی جاسکتی ہے ؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس بات کا اعادہ فرمایا کہ میں نے یہی تو بتایا ہے کہ اپنے نمونے قائم کریں۔ دعا کریں۔ ان کے لئے نفل پڑھیں۔ ان کے لئے خاص طور پر دو سجدے کریں اور ان کو بتائیں کہ نماز کی اہمیت کیا ہے ؟ قرآن کریم کی آیات ہیں ، ان کو نکال نکال کے ہر ہفتے ایک آیت سر کلر کر کے ، میسج کر کرکے کے ، آجکل ہر ایک کے پاس واٹس ایپ ہوتا ہے، اس میں بھیج دیں۔ ایک حدیث، نماز کی اہمیت کے بارے میں ہے، وہ نکال کے ہر ہفتے بھیج دی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس