سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 475
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 443 والتقوى (المائدہ:3)، نیکی اور تقویٰ میں جو تعاون ہے اس میں بڑھنے کی کوشش کریں۔ جماعت میں یہ روح پھونک دیں کہ تعاون ہم نے کرنا ہے۔ یہ چیز پیدا ہو جائے گی تو باقی خود بخود آجائیں گی۔ جب تک کسی میں شوق نہ ہو تو اس وقت تک کسی سے زبر دستی کام نہیں لیا جا سکتا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے شعبہ تربیت کے فعال ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ تربیت کا شعبہ فعال ہو جائے گا تو تعلیم کا شعبہ بھی فعال ہو جائے گا، مال کا شعبہ بھی فعال ہو جائے گا، امور عامہ کے شعبہ کو بھی مشکلات پیدا نہیں ہوں گی، تبلیغ کے میدان میں بھی آپ کو آسانیاں پیدا ہو جائیں گی کیونکہ خود لوگوں کو شوق ہو گا اور جب تک کسی میں شوق نہ ہو تو اس وقت تک کسی سے زبر دستی کام نہیں لیا جا سکتا، تو وہ شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، وہ شوق پیدا کر دیں تو سب ٹھیک ہے۔ اب ہر ایک کا مزاج مختلف ہے ، ہر ایک کے مزاج کے مطابق آپ کو دیکھنا ہو گا، ایک ہی پروگرام بنالیا اور اُسی لاٹھی سے سب کو ہانکتے رہیں، یہ درست نہیں ہو گا۔ صف اول اور صف دوم کے لئے علیحدہ پروگرام بنائیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صف اول اور صف دوم کے حوالے سے علیحدہ پروگرام بنانے کی جانب توجہ دلائی کہ جو چالیس سال سے پچپن سال تک کے انصار ہیں، اسی لئے ان کی صف دوم بنائی گئی تھی، ان کے لئے علیحدہ پروگرام بنائیں، انہیں بتائیں، ان کے دماغ ابھی تازہ ہیں ، کچھ نہ کچھ یادداشت ان کی بہتر ہے۔ جب ساٹھ سال سے اوپر چلے جاتے ہیں تو یادداشتیں کمزور ہو جاتی ہیں، تو ان کے لئے کچھ اور پروگرام بنانا ہے کہ ان کو کس طرح یاد کرانا ہے ؟ تو ہر ایک کو مختلف لحاظ سے treat کرنا ہے۔ سختی سے نہیں، نرمی اور پیار سے ہر ایک سے بات کریں، دوستانہ ماحول بنائیں، آپس میں اس طرح رہیں جس طرح ایک سوسائٹی ہوتی ہے۔