سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 469 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 469

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 437 قرب الہی ایک ایسا سمند رہے جس کی گہرائیوں میں بے شمار روحانی خزانے پوشیدہ ہیں مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ ناروے السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ نے اپنے سالانہ نیشنل اجتماع کے لئے پیغام کی درخواست کی ہے۔ اس موقع پر میں آپ کے سامنے تعلق باللہ کے حوالے سے بعض نہایت اہم اور بنیادی باتیں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے پختہ تعلق پیدا کرنا اور اس کی محبت میں سرشار ہو جانا ہر مومن کا اولین مقصد اور اس کے ایمان کی بنیاد اور روح کی غذا ہونی چاہیے ۔ وہ حقیقی زندگی اور کامیابی جو انسان کو اپنی سفلی خواہشات سے مبرا ہونے کے بعد نصیب ہوتی ہے وہ اپنے خالق و مالک کی رضا پانے اور اس کا قرب حاصل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش میں لگے رہنے میں مضمر ہے۔ انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات ہمیں بتاتی ہیں کہ قرب الہی ایک ایسا سمند رہے جس کی گہرائیوں میں بے شمار روحانی خزانے پوشیدہ ہیں۔ اس کے حصول کی راہیں متنوع اور لامحدود ہیں۔ صفات الہیہ پر غور کرنا اور انہیں اپنانے کی کوشش کرنا اللہ تعالیٰ کے قرب کو اپنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ذکر الہی اور دعاؤں میں مصروف رہنا اور عبادات کے اعلیٰ معیار حاصل کرنے کے علاوہ ان کا خاص اہتمام کرنا بھی انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کرتا ہے۔ قرآن کریم کے مطالعہ کے ساتھ اس کے احکامات پر کما حقہ عمل کرنے کی کوشش کرنے سے دل میں ایسا نور پیدا ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کا موجب بنتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکیزگی اور تقویٰ اور ہر نیکی پر استقامت اختیار کرنے سے بھی انسان اللہ تعالیٰ کے قریب ہو تا چلا جاتا ہے۔ پس یہ سب امور محبت الہی کے وہ ذرائع ہیں جو انصار اللہ کے ہر رکن کو اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ آپ عمر کے اس حصے میں شامل ہیں جس میں انسان mature ہونے کے ساتھ نیکی