سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 468
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 436 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس جماعت کا مقصد حقیقی معرفت اور تقویٰ کو دوبارہ قائم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لئے اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کریں اور اپنے ماحول میں اسلام کی خوبصورت تعلیم کو پھیلائیں۔ اس اجتماع سے یہ عہد کر کے اٹھیں کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھائیں گے پھر انصار اللہ پر یہ ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اشاعت اسلام کا فریضہ نبھائیں۔ اپنے اندر تبلیغ کا جذبہ پیدا کریں اور اعلائے کلمتہ اللہ کی فکر میں رہیں۔ یہ ذمہ داریاں آسان نہیں ہیں۔ ان پر عمل کے لئے آپ کو مسلسل کوشش اور محنت اور دعا کرنی ہو گی۔ اور اگر آپ مستقل مزاجی سے ثابت قدم رہے تو اللہ تعالی ضرور آپ کی مدد فرمائے گا۔ اس لئے اس اجتماع سے یہ عہد کر کے انھیں کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھائیں گے اور اس کی راہ میں جہاد کرنے کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھیں گے۔ اللہ تعالی آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کے علمی، دینی اور روحانی معیاروں کو بہ کو بلند کرے۔ اللہ آپ کا یہ اجتماع ہر لحاظ سے بابرکت اور کامیاب فرمائے ۔ آمین۔ تمام شرکاء کو میری طرف سے محبت بھر اسلام پہنچادیں۔“ ( پیغام سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ کینیڈا منعقدہ 7 و 8 ستمبر 2024ء الفضل انٹر نیشنل 9 اکتوبر 2024ء صفحہ 8)