سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 465 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 465

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 433 ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے استفہامیہ انداز میں تبصرہ فرمایا کہ سو آدمی کے حساب سے پھر آپ کو کتنے سو سال لگیں گے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے استفسار پر قائد تبلیغ نے عرض کیا کہ تقریباً 25 ہزار leaflets تقسیم ہوئے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اس سے کیا فائدہ ہو گا؟ جب میں نے آپ کو سکیم دی تھی، اس وقت سے اب تک ملک کی دس فیصد آبادی کو اگر leaflets دیتے تو بیالیس ملین میں سے چار اعشاریہ دو ملین تک پیغام چلا جانا تھا۔ تعارف تو ہوتا کوئی نہیں، آپ دو تین سیاستدانوں سے مل کے ، وزیر اعظم کے آگے پیچھے پھر کے سمجھتے ہیں کہ ہم نے بڑا تیر مار لیا۔ لوگوں تک پہنچنا بھی ضروری ہے۔ صرف بڑے بڑے طبقوں اور حلقوں تک نہ جائیں۔ اس دفعہ بھی انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ سیاستدانوں کو جلسہ پر بلائیں یا نہ بلائیں۔ میں نے کہا تھا کہ جلسہ جماعت کی تربیت کے لئے ایک event ہوتا ہے۔ اپنے پروگراموں کو تربیت اور تبلیغ پر فوکس کریں اور لوگوں میں اس طرح ایک جذبہ پیدا کریں کہ ان کا اصل مقصد کیا ہے، کیونکہ زیادہ توجہ پھر اسی طرف ہوتی ہے۔ نہ عورتیں توجہ دے رہی ہوتی ہیں، نہ مر د توجہ دے رہے ہوتے ہیں، صرف یہ ہوتا ہے کہ واہ واہ! آج ہمارے پاس فلاں منسٹر آگیا ہے۔ فلاں سیاستدان آگیا۔ فلاں وزیر اعظم آگیا۔ اس نے یہ تقریر کر دی اور اخبار میں ہماری کوریج ہو گئی۔ کوریج تو کمال نہیں ہے۔ کمال تو وہ ہے کہ ہم نے اپنی تربیت کتنی کی ہے، اپنوں کو کتنا سنبھالا ہے، یہ چیز ہے۔ یہ شعبہ تربیت ، شعبہ تبلیغ اور مربیان سب کے مل کر کرنے کا کام ہے۔ تنظیمی چندہ جات کی اہمیت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصره الـ بنصرہ العزیز نے لازمی چندہ جات کے ساتھ ساتھ تنظیمی چندہ جات کی اہمیت پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے زور دیا کہ چندہ عام، چندہ وصیت، اور چندہ جلسہ سالانہ جیسے چندہ جات لازمی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ذیلی تنظیموں جیسے کہ مجلس انصار اللہ کے مقرر کردہ چندہ جات بھی خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ان کو تنظیمی چندہ جات کہا جاتا ہے ، جو