سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 464
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم ہم نے دوسروں کی خدمت کرنی ہے 432 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے راہنمائی فرمائی کہ قائد ایثار کا کام یہ تحریک کرنا ہے کہ تم لوگ چیریٹی میں دو، یہ نہ کہو کہ ہمیں دو۔ لوگ تمہارے سے زیادہ غربت کی حالت میں ہیں، ان کے لئے صدقہ بھیجو اور چیریٹی میں دو۔ مختلف تنظیمیں ہیں ، ہیومینٹی فرسٹ کو دے سکتے ہیں ، لوکل چیریٹیز کو دے سکتے ہیں، انٹر نیشنل چیریٹیز کو دے سکتے ہیں۔ ان کو کہیں کہ ہم اپنے لئے نہیں مانگ رہے ، جماعت کے لئے نہیں مانگ رہے بلکہ ان غریبوں کے لئے مانگ رہے ہیں جو افریقہ میں بیٹھے ہیں، ان کے لئے مانگ رہے ہیں جو کسی اور غریب ملک میں بیٹھے ہیں۔ ان کو پانی مہیا کرنا ہے ، ان کو خوراک مہیا کرنی ہے یا فلسطینیوں کو ایڈ دینی ہے اور جو جو بھی ایڈ ایجنسیاں فلسطینیوں میں خوراک ، کپڑا اور پانی مہیا کر رہی ہیں، ان کے لئے دینا ہے، تو تم لوگ ان کے لئے دو۔ اور یہ عمر ایسی ہے جہاں تم لوگ خیرات و صدقہ کی طرف توجہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ بھی تمہارے سے نیک سلوک کرے گا، اس کے بعد تو پھر اگلا جہان ہی ہے، تو اس طرف ان کو توجہ دلائیں۔ صرف تحفے دے کے ان کو خوش کر لینا تو کافی نہیں ہے، ہم نے دوسروں کی خدمت کرنی ہے ، ایثار کا کام اپنوں کی خدمت کرنا نہیں ہے۔ اپنے پروگراموں کو تربیت اور تبلیغ پر فوکس کریں قائد تبلیغ نے اپنے شعبہ کی کارگذاری کی تفصیل پیش کرتے ہوئے عرض کیا کہ دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ انفرادی تبلیغی سیشنز بھی منعقد کروائے جارہے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تبلیغ کے ٹارگٹ کے حوالے سے استفسار فرمایا تو موصوف نے عرض کیا کہ امسال سو بیعتوں کا ٹارگٹ ہے اور اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے بتیں بیعتیں ہو چکی ہیں۔ اس تناظر میں کینیڈا کی کل آبادی کی بابت دریافت فرمانے پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ کل آبادی تقریباً بیالیس ملین ہے۔ اس پر حضور انور