سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 463
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 431 بھی شامل ہوئے۔ جاپان ، ادھر ادھر سے لوگ باہر کے سیاح آئے ہوئے تھے ۔ جو وہاں کی سائیکلنگ ایسوسی ایشن تھی ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان کے ساتھ مزید پچاس، ساٹھ اور لوگ ملا دیئے۔ اس کے بعد انہوں نے پید رو آباد سے قرطبہ تک کا سفر اختیار کیا، اس کے علاوہ بھی سفر کیا، اس سے تبلیغ کا رستہ بھی کھل گیا۔ تو مقصد ایک یہ بھی تھا کہ جہاں آپ کی صحت اچھی ہو ، وہاں تبلیغ کے راستے بھی کھلیں۔ اپنے کام کے نظریے کو ذرا وسیع کریں۔ صرف محدود چھوٹا سانہ رکھیں کہ بس ہم نے پانچ کلومیٹر سائیکل چلا لیا ہے تو بہت تیر مار لیا یا میں نے ایک گھنٹہ سائیکل چلا لیا تو بہت کچھ ہو گیا۔ سوال یہ ہے کہ آپ کے کتنے قائدین سائیکل چلاتے ہیں؟ ان کی صحت بھی اچھی ہو اور پھر ان کو دیکھ کے باقیوں کو بھی encouragement ہو۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ انصار میں پہنچ کر یہ تصور پیدا ہو جاتا ہے، ہماری personality تب بنتی ہے، جتنا ہمارا پیٹ بڑا ہو۔ اس پر تمام شاملین مجلس نے بھی خوب حظ اٹھایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مزید ہدایت فرمائی کہ اس تصور کو ختم کریں کہ میں بزرگ اور بوڑھا نظر آؤں ، بوڑھا نظر نہیں آنا چاہیے ، جو ان نظر آنا چاہیے ۔ آپ تو جوانوں کے جو ان ہیں، انصار اللہ اس لئے بنائی گئی تھی۔ گھر کا پتہ تجنید میں درج ہونا چاہیے تجنید کے متعلق راہنمائی طلب کی گئی کہ کچھ لوگ اپنے گھر کے پتے کی بجائے اپنے کام یا کاروبار کا پتہ درج کرنے کرتے ہیں، جس سے ا الجھن پیدا ہوتی ہے من پیدا ہوئی ہے اور ان سے رابطہ رکھنا رابطہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کی بابت وضاحت فرمائی کہ گھر کا پتہ تجنید میں درج ہونا چاہیے، چاہے وہ کہیں بھی کام کرتا ہو، جہاں کوئی شخص رہائش پذیر ہو، وہاں کی تجنید میں شامل ہونا چاہیے۔