سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 462
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 430 سے ورزش کرنے والوں کی بابت دریافت فرمانے پر نائب صدر برائے صف دوم نے عرض کیا کہ صف دوم کے انصار کی کل تعداد 3400 ہے اور ان میں سے 1400 انصار کے پاس سائیکل ہے اور سائیکلنگ کے پروگرام بنائے جاتے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ سائیکل گھر میں ،shelf میں سجا کر رکھا ہوا ہے ، اس کا فائدہ کیا ہے ؟ اس تبصرہ پر تمام شاملین مجلس بھی خوب محظوظ ہوئے۔ موصوف سے مخاطب ہوتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے استفسار فرمایا کہ وہ کام پر کیسے جاتے ہیں نیز تلقین فرمائی کہ جہاں تک ممکن ہو سائیکل پر ہی جانا چاہیے اور وہ خود کوشش کریں کہ اپنا نمونہ دکھائیں۔ سائیکل سفر کی بابت دریافت فرمانے پر موصوف نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں عرض کیا کہ پچھلے ہفتے ہم نے کینیڈا بھر کی سطح پر سائیکل سفر کا اہتمام کیا تھا، جس میں ماشاء اللہ 500 سے زائد انصار نے شرکت کی ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے استفسار پر موصوف نے عرض کیا کہ چونکہ بعض انصار شامل نہیں ہوتے، اس لئے ان کو مد نظر رکھتے ہوئے کم از کم پانچ سے پندرہ کلو میٹر کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار الله یو کے کے ایک سائیکل گروپ کی مثال بیان فرمائی جنہوں نے حال ہی میں سپین جا کر سائیکل سفر کیا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ یہاں سے پچاس سائیکلسٹ گئے تھے اور وہاں کے دوسرے سائیکلسٹ جو دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے تھے ، وہ بھی ان میں شامل ہو گئے اور اس طرح سپین میں تبلیغ کا ایک ذریعہ بھی بن گیا۔ وہ 250 سے 300 کلو میٹر سفر کر کے آئے ہیں۔ اس طرح کا ایک علیحدہ event رکھا کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مزید توجہ دلائی کہ جن کو encourage کرنا ہے ان کو علیحدہ رکھیں اور جو اچھے سائیکلسٹ ہیں ، ان کا علیحدہ گروپ بنائیں۔ اس کو تبلیغ کا ذریعہ بھی بنائیں۔ یوکے کے گروپ نے وہاں جاکے پھر لٹریچر بھی تقسیم کیا ، تبلیغ بھی کی، دوسرے لوگ