سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 461
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 429 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ سچائی پر قائم رہیں۔ نمازوں کی طرف توجہ دیں۔ قرآن کریم پڑھیں، تلاوت کریں اور اس کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھیں ، ان کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اگر پوری کتابیں نہیں بھی پڑھ سکتے تو کم از کم کتابوں کی شکل میں مختلف عناوین کے تحت اکٹھے کیے گئے مضامین کو ہی پڑھنا شروع کریں، وہی عادت ڈال لیں اور سچائی پر قائم رہیں۔ خدمت خلق کریں، گھروں میں تربیت کی طرف توجہ دیں اور اپنے نمونے قائم کریں۔ گھروں میں اپنے نمونے قائم کریں گے تو ماحول کو بھی بہتر کرنے والے ہوں گے۔ یہ چار ، پانچ پوائنٹ ہیں جن پر آپ کو عمل کرنا چاہیے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ انصار اللہ کے اجتماع پر آپ لوگ یہاں آئے ہوئے تھے تو بڑے فخر سے آپ نے کہا تھا کہ ہمارے پینتیس فیصد انصار نمازیں پڑھتے ہیں۔ تو یہ تو کوئی کمال نہیں ہے۔ پینتیس فیصد انصار نماز پڑھتے ہیں یا با جماعت نماز پڑھتے ہیں۔ جن کے گھر سینٹر سے دُور ہیں وہ کم از کم گھروں میں باجماعت نماز کا رواج ڈالیں، بیوی بچوں کو نماز پڑھا لیا کریں، اس سے ایک باجماعت نماز کا احساس تو پیدا ہو گا۔ اپنے کام کے نظریے کو ذرا وسیع کریں قائد ذہانت و صحت جسمانی نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں عرض کیا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ شعبہ تبلیغ کے ساتھ مل کر اپنے انصار کے events میں غیر از جماعت دوستوں کو لے کر آئیں اور ان میں سپورٹس ایونٹس کروائیں، اس سلسلے میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اگر کچھ مزید راہنمائی فرمادیں؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ انصار صرف سپورٹس کے لئے نہ آئیں بلکہ آگے پھر ان کی جماعت سے attachment بھی ہو ، انصار کی عمر تو ایسی عمر ہے کہ اس میں تو اگلے جہان کی زیادہ فکر ہو جاتی ہے ، یہ احساس پیدا کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے صف دوم کے انصار کی کُل تعداد اور ان میں