سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 460
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 428 اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے انصار میں پائی جانے والی سستی کا تذکرہ کرتے ہوئے راہنمائی طلب کی کہ کس طرح سے اس کو دور کیا جا سکتا ہے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اگر پوری کتابیں نہیں پڑھ سکتے تو جن کو انگریزی پڑھنی آتی ہے ان کو Essence of Islam اور جن کو انگریزی نہیں پڑھنی آتی ان کو مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام اپنی تحریروں کی رُو سے، پڑھنی چاہیے، وہ ان کو دیں، مختلف topics میں سے جو دلچسپی کے topic ہیں وہ پڑھیں۔ اسی سے کافی معلومات مل جائیں گی، پوری کتاب نہیں بھی پڑھ سکتے تو آسان اردو میں ملفوظات ہیں ، ان کو پڑھنے کی توجہ دلائیں۔ چشمہ معرفت کا وہ حصہ جس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے جلسہ میں تقریر کی تھی ، وہ حصہ خاص طور پر پڑھائیں، پھر جو اعتراض کے جواب میں پہلا حصہ ہے وہ بعد میں پڑھائیں۔ اس کے ستر سے پچہتر صفحات ہیں۔ چشمہ معرفت کی تقریر کا وہ حصہ پڑھائیں، اس میں بہت ساری باتوں کے جواب بھی مل جاتے ہیں ، اس سے آج بھی بہت سارےcontemporary issues کے جواب مل جاتے ہیں ۔ آپ نے مربیان اتنے رکھے ہوئے ہیں ان سے مدد لیں۔ اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے موصوف سے دریافت فرمایا کہ آیا وہ مربی ہیں؟ موصوف کے نفی میں جواب پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ہر ناصر مربی ہوتا ہے ، پہلے گھر میں مربی بنیں ، پھر اپنے ماحول ماحول میں بنیں ، پھر علاقے میں بنیں اور ملک میں بنیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مزید توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ تربیت اور تعلیم یہ دونوں شعبہ جات active ہو جائیں تو مال کے شعبہ جات ، تحریک جدید ، وقف جدید اور جتنی قربانیاں کرنے والے ہیں، یہ خود بخود active ہو جاتے ہیں۔ گھروں میں تربیت کی طرف توجہ دیں اور اپنے نمونے قائم کریں بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ممبران مجلس عاملہ کو عمومی ہدایات سے بھی نوازا اور بحیثیت جماعتی عہدیدار ان کی ذمہ داریوں کی طرف انہیں توجہ دلائی۔