سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 458
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 426 انصار کی تربیت کریں گے تو ان کی اگلی نسلوں کی تربیت ہو گی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نائب قائد تربیت سے دریافت فرمایا کہ حقیقی تربیت کو یقینی بنانے کے لئے کیا منصوبے بنائے گئے ہیں ؟ اس پر موصوف نے عرض کیا کہ آپ سے ہونے والی گذشتہ ملاقات کے بعد سے نماز کی اہمیت پر خاص زور دیتے ہوئے مسلسل یاد دہانیوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ سال کے آغاز میں گھروں کے دورہ جات کو پلان میں شامل کیا گیا تھا جس کے تحت گل 3846 انصار سے ملاقات کرنا ممکن ہو سکا تا کہ ان کے ساتھ ذاتی تعلق قائم کیا جا سکے۔ یہ سماعت فرمانے پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے استفہامیہ انداز میں دریافت فرمایا کہ کیا آپ نے انہیں خدا کے ساتھ بھی ذاتی تعلق قائم کرنے کی ہدایت کی یا نہیں ؟ بایں ہمہ ممبر ان انصار اللہ کو پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی اور اس کی اہمیت کی جانب توجہ دلاتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے استفسار فرمایا کہ آپ کی مسجد میں فجر کی نماز پر کتنی حاضری ہوتی ہے ؟ اس پر موصوف نے عرض کیا کہ weekdays میں آٹھ سے دس افراد ہوتے ہیں لیکن weekends پر تقریباً اسی سے سو کے درمیان حاضری ہو جاتی ہے۔ نماز مغرب و عشاء کی حاضری کی بابت دریافت فرمانے پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ مغرب اور عشاء پر تقریباً پندرہ سے ہیں لوگ ہوتے ہیں۔ اس پر تبصرہ فرماتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آج کل لمبے دن ہوتے ہیں، لوگ کام سے فارغ ہو چکے ہوتے ہیں۔ انصار میں سستی ہے تو باقی کیا حال ہو گا ؟ انصار کی تربیت کریں گے تو ان کی اگلی نسلوں کی تربیت ہو گی، انصار کی تربیت نہیں ہو گی تو نسلوں کی تربیت بھی نہیں ہو گی، یہ بہت ضروری ہے۔