سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 457 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 457

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 425 دوسرے کو بچانا بھی بہت بڑی بات ہے۔ ان کے ایمان کا امتحان نہ لیں۔ عہدیداروں کا بھی کام ہے کہ اپنی اصلاح کریں اور خدمت دین کو ایک فضل الہی جانیں نہ یہ کہ ہمیں عہدہ مل گیا تو ہم پتا نہیں کوئی چیز بن گئے ہیں۔ کوئی چیز نہیں بنے۔ پھلوں کے درختوں سے مثال لیں۔ عاجزی سے پھل کی شاخ نیچے جھکتی چلی جاتی ہے، اس طرح اپنے آپ کو جھکائیں۔ تو پہلی اصلاح تو عہدیداروں کی ہے۔ عہدیدار جب اصلاح کر لیں گے تو باقی لوگ آپ ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔“ آن لائن ملاقات مجلس انصاراللہ فرانس 5 جنوری 2024ء الفضل انٹر نیشنل 8 جنوری 2024ء صفحہ 1-3 و7)