سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 450
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 418 باتیں کر لیتی ہیں ، باپ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ باپ بھی اپنا کر دار ادا کریں تو بچے قریب رہیں گے۔ جماعت کے ساتھ ان کو attach کریں، جب جماعت کے ساتھ attach کریں گے تو جماعت کا نظام اور خلافت کا نظام ایک ہی چیز ہے ، جب ان کو اس کی سمجھ آجائے گی تو اس کے بعد وہ attach ہو جائیں گے۔ اسلام کی خوبصورت تعلیم کے بارے میں بتائیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ بہت سے فرانسیسی باشندے اسلام کی حقیقی تعلیمات کے متعلق کم علمی کی وجہ سے اسلام کے خلاف ہیں۔ احمدی احباب ان حقیقی تعلیمات پر عمل بھی کرتے ہیں اور لوگوں تک پھیلاتے بھی ہیں، لیکن صورتحال کچھ ایسی ہے کہ اس کے باوجود لوگوں میں تبدیلی لانا مشکل معلوم ہوتا ہے، اس صورتحال میں پیارے حضور ہماری کیا راہنمائی فرما سکتے ہیں ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ بات یہ ہے کہ جو تبلیغ کا ہمارا کام تھا وہ ہم نے صحیح طرح سے ادا نہیں کیا۔ اگر ہم اپنے اپنے حلقے میں تبلیغ کریں، پمفلٹس تقسیم کریں، اسلام کی خوبصورت تعلیم کے بارے میں بتائیں تو کم از کم لوگوں کو پتا لگ جائے گا کہ اسلام کی حقیقی تعلیم کیا ہے۔ اسلام کا ایک غلط تصور ، بہت سارے mainstream جس کو اسلام کہتے ہیں، جنہوں نے مسیح موعود علیہ السلام کو نہیں مانا، انہوں نے نام نہاد ملاں اور علماء کے سخت رویے اور قرآن کریم کی غلط interpretation کی وجہ سے ایسا اسلام کا نظریہ پیش کیا ہے جو شدت پسندی ہے۔ اس کو ہم اتنی جلدی ختم تو نہیں کر ہے۔ اس کو ہم اتنی جلدی ختم تو نہیں کر سکتے، کوشش ہے ہماری، ہم نے کوشش کرتے رہنا : ہے۔ ایک ایک، دو دو کر کے ان کو قائل کرتے رہیں اور کم از کم پیغام پہنچاتے رہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی فرمایا تھا کہ تمہارا کام تبلیغ کرنا ہے۔ بلغ ۔ جو پیغام آپؐ پر اُتارا گیا، باقی ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ لیکن ہمارے عمل بھی ساتھ اچھے ہونے چاہئیں۔ اگر ہم احمدی مسلمانوں کے عمل صحیح