سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 449
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 417 بچوں کو پیار اور محبت سے نصیحت ہو گی تو ان کا خلافت سے تعلق پیدا ہو تا رہے گا ”سب سے پہلا سوال یہ کیا گیا کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز راہنمائی فرمائیں کہ خلافت کے ساتھ پختہ تعلق قائم کرنے کے لئے ہم اپنے بچوں کی کیسے تربیت کر سکتے ہیں ؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ نے کس طرح خلافت سے تعلق پیدا کیا تھا ؟ جس طرح آپ نے پیدا کیا تھا اسی طرح بچوں میں پیدا کر دیں۔ آپ کے والدین نے آپ سے تعلق پیدا کر وایا تھا، نصیحت کی تھی۔ پرانے لوگ نصیحتیں کیا کرتے تھے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے اپنا ذاتی تعلق پیدا کریں اور اس میں اپنے بچوں کے لئے دعا کریں، ماں باپ کی دعائیں بچوں کے لئے قبول ہوتی ہیں اور بچوں کی دعائیں ماں باپ کے لئے قبول ہوتی ہیں اور اس میں یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو خدا تعالیٰ سے جوڑے، دین سے جوڑے اور دین سے جوڑنے کے ساتھ اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق مسیح موعود و مہدی معہود آئے، ان کی جماعت سے جوڑے اور انہی پیشگوئیوں کے مطابق خلافت کا نظام جاری ہونا تھا، اس لئے خلافت سے بھی تعلق پیدا کرے۔ تو جب یہ چیزیں ہوں گی، آپ کے اپنے نمونے ہوں گے ، آپ کی اپنی دعائیں ہوں گی اور بچوں کو پیار اور محبت سے نصیحت ہو گی تو ان کا خلافت سے تعلق پیدا ہو تا رہے گا۔ یہ نہیں ہے کہ بچہ بڑا ہو کر تعلق پیدا کر لے گا، بچپن سے ہی بچے کے کان میں ڈالیں۔ جس طرح بچے سے بچپن میں لاڈ پیار اور دوستی کر کے باتیں کرتے ہیں۔ لیکن جب بچے بارہ، چودہ سال کی عمر کو پہنچتے ہیں تو ماں باپ ، خاص طور پر باپ، لڑکوں سے ذرا فاصلہ اختیار کرنا شروع کر دیتے ہیں، پوری طرح دوستی نہیں رکھتے ، باتیں نہیں کرتے۔ مائیں پھر بھی اپنی لڑکیوں سے دوستی کر لیتی ہیں اور