سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 444 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 444

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 412 ہدایت فرمائی کہ آپ ہر ایک عاملہ ممبر ، ناظم اعلیٰ اور ان کی لوکل عاملہ کو وقف عارضی کی سکیم میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ بشمول آپ کے ہر کسی کو کم از کم دو ہفتوں کے لئے وقف عارضی کرنی چاہیے۔ آپ کو ان کی نفسیات کا علم ہو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نئے ہجرت کر کے آنے والے احمدیوں کی تربیت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے خصوصی توجہ دلائی کہ آپ کو ان کی نفسیات کا علم ہو اور آپ ان لوگوں کی سوچ کو جانتے ہیں، ان میں بہت سے ایسے ہیں جو زیادہ پڑھے لکھے نہیں۔ پس آپ کی مہاجرین کو اپنے ساتھ شامل کرنے ، ان کی مدد کرنے اور انہیں آباد کرنے کی ایک خاص سکیم ہونی چاہیے۔ جو لوگ پڑھے لکھے یا سمجھ دار ہیں انہیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی تصنیف ” اسلامی اصول کی فلاسفی مطالعہ کرنے کے لئے تحریک کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ جو لوگ پڑھے لکھے یا سمجھ دار ہیں انہیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصنیف ”اسلامی اصول کی فلاسفی“ مطالعہ کرنے کے لئے تحریک کریں اور اسی طرح بعض دوسری کتب بھی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ کیا آپ کے پاس اپنی ویب سائٹ موجود ہے ؟ اس پر انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے عرض کیا کہ انصار اللہ کی ویب سائٹ ہے جس میں ایک سیکشن موجود ہے۔ جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے موصوف کو تلقین فرمائی کہ میرے خیال سے اس میں ایک ایسا حصہ مختص ہونا چاہیے جس میں آپ حضرت مسیح موعود کی کتب کے دو تین سطروں پر مشتمل اقتباسات دیا کریں نیز اسی طرح خلفاء کے ارشادات اور موجودہ حالات کے بارے میں اسلام اور احمدیت کی تعلیمات پر مشتمل اقتباسات دیا کریں۔