سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 445
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 413 تبلیغ کے لئے ambitious پروگرام بنانا ہو گا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد صاحب تبلیغ کو ہدایت فرمائی کہ امریکہ کے باشندوں کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لئے ایک بڑا ہدف اپنے سامنے رکھیں۔ آپ کو تبلیغ کے لئے ambitious پروگرام بنانا ہو گا تا کہ امریکہ کی کم از کم پچیس فیصد آبادی تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانا ممکن بنایا جا سکے۔ یہ بہت وسیع اور محنت طلب کام ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یاد دہانی کروائی کہ جہاں تک راہنمائی کا تعلق ہے، میں پہلے ہی کچھ شعبہ جات کو کسی حد تک ہدایات دے چکاہوں اور باقی اپنے کام کو پہلے سے ہی جانتے ہیں۔ اپنا دستور (constitution) پڑھیں۔“ ملاقات نیشنل عامله مجلس انصار اللہ امریکہ 17 دسمبر 2023ء الفضل انٹر نیشنل 28 دسمبر 2023ء صفحہ 1)