سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 443
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم " 411 دستور اساسی اور قواعد و ضوابط ۔۔۔ پر عمل پیرا ہونا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ راہنمائی آپ کے دستور اساسی اور قواعد و ضوابط کی کتاب میں پہلے ہی سے لکھی ہوئی ہے، آپ کو اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ نو مبائعین کی فہرست بنانی چاہیے۔ اور پھر ان کی تربیت کیلئے باقاعدہ لائحہ عمل بنائیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد تربیت نو مبائعین کو ہدایت فرمائی کہ آپ کو نو مبائعین کی فہرست بنانی چاہیے یعنی ان لوگوں کی فہرست جنہوں نے پچھلے تین سالوں میں بیعت کی ہو اور پھر آپ کو چاہیے کہ آپ ان کی تربیت کے لئے ایک باقاعدہ لائحہ عمل بنائیں۔ انہیں کن کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے اور کچھ مقرر شدہ کتب ، لٹریچر یا کوئی اور مواد ہونا چاہیے تا کہ انہیں علم ہو کہ احمدیت کیا ہے ؟ وہ احمدی کیوں ہوئے یا انہیں احمدی کیوں ہونا چاہیے ؟ آپ کو اور نومبا ئعین کو بھی اس کا علم ہونا چاہیے ، نہ کہ صرف یہ کافی ہو کہ انہوں نے بیعت کر لی ہے اور بس! آپ ان کو نظام جماعت میں شامل کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کی اچھی تربیت ہو جائے۔ تو آپ ان کی اچھی تربیت کریں۔ ان کا علم پر انے احمدیوں سے زیادہ ہو۔ وہ نظام جماعت میں ضم ہو جائیں۔ ہر ایک ناصر کو وقف جدید کی سکیم میں شامل کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ تمام انصار کو ٹارگٹ بنانا چاہیے۔ ہر ایک ناصر کو وقف جدید کی سکیم میں شامل کریں۔ چاہے وہ ایک، دو یا تین ڈالر ہی کیوں نہ ادا کریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہیں قربانی کی اہمیت کا علم ہونا چاہیے اور انہیں قربانی کی اہمیت کا احساس دلائیں نیز تمام نو مبائعین کو بھی اس مالی تحریک میں شامل کریں۔ ہر ایک عاملہ ممبر ، ناظم اعلیٰ اور ان کی لوکل عاملہ کو وقف عارضی کی سکیم میں شامل کرنے کی کوشش کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد صاحب تعلیم القرآن و وقف عارضی کو