سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 441 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 441

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 409 آپ کے تمام اراکین مجلس عاملہ موصی ہونے چاہئیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اراکین عاملہ کی بابت ہدایت فرمائی کہ ان سب کو وصیت کرنی چاہیے اور اگر یہ وصیت کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہو گا کہ آپ کے 33 فیصد کمانے والے موصی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مزید تلقین فرمائی کہ آپ کو اپنے گھر سے کام شروع کرنا چاہیے، کم از کم آپ کے تمام اراکین مجلس عاملہ موصی ہونے چاہئیں ، ان کی قربانی کا معیار عام افراد جماعت سے بہت بڑھ کر ہونا چاہیے۔ اللہ کی محبت حاصل کرنے کے لئے وہ چندہ ادا کریں - حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مالی قربانی کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا نیز تلقین فرمائی کہ تمام ممبران کو مقررہ شرح کے مطابق چندہ کی ادائیگی کرنی چاہیے اور ان کو چندہ کی اہمیت معلوم ہونی چاہیے اور ان کو چندہ اللہ کی محبت کے حصول کی خاطر ادا کرنا ادا کرنا چاہیے اور یہی چندہ ادا کرنے کا حقیقی مقصد بھی ہونا چاہیے ورنہ مجھے اس بات کی پریشانی نہیں ہے کہ ہم اپنے کام کیسے جاری رکھ سکیں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے گا مگر بات یہ ہے کہ ہمیں ان احمد یوں کے ذہنوں میں جو کمارہے ہیں یہ ڈالنا چاہیے کہ اللہ کی محبت حاصل کرنے کے لئے وہ چندہ ادا کریں۔ قربانی دینے سے ، چندہ ادا کرنے سے اللہ تعالیٰ ان کی آمدنی اور ان کی روحانیت کے معیار میں بھی برکت ڈالے گا۔ کاموں میں نمایاں فرق نظر آنا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ممبر ان عاملہ پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی اہمیت کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے تلقین فرمائی کہ آپ سب کو قواعد وضوابط کے مطابق عمل کرنا چاہیے جیسا کہ آپ کے قواعد وضوابط کی کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔