سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 440 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 440

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 408 حالات میں ہم کس طرح بہتر رنگ میں اپنی روحانی اور اخلاقی اور دینی اور علمی حالت کو بڑھا سکتے ہیں۔ شوریٰ کے ہر ممبر کا یہ کام ہے کہ اس طرف خاص توجہ دے اور خصوصاً اس وقت جب آپ شوریٰ میں فیصلے کرتے ہیں تو پھر ان پر سارا سال لوگوں سے عمل درآمد کروانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ میں نے جو عہد انصار اللہ کے اجتماع پر دہرایا تھا جو آپ کے صدر صاحب انصار اللہ بھی شاید اس دفعہ آپ سے دہرائیں گے اس پر غور کریں اور حکمت کے ساتھ اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ خاص طور پر احمدیت یعنی حقیقی ۔۔۔۔۔ کے پیغام کو پھیلانے کے لئے وہاں کے خاص حالات کے مطابق جو حکمت ضروری ہے اس حکمت کے ساتھ آپ کو یہ کام کرنا پڑے گا۔ صرف جوش سے کام نہیں ہو گا کہ جوش میں آکر آپ لوگ ۔۔۔۔۔ کریں۔ اس کے لئے یہی ہے کہ آپ کے ذاتی تعلقات ہوں اور بغیر ۔۔۔۔۔ کے صرف آپ کے اخلاق سے ہی اگلا متاثر ہو کر آپ کی طرف متوجہ ہو۔ اللہ تعالی آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور حکمت کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو حقیقی معنوں میں انصار اللہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین“ (خصوصی پیغام بر موقع شوریٰ انصار اللہ پاکستان مورخہ 3 نومبر 2023ء)