سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 439 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 439

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 407 آپ لوگوں کو ہر لحاظ سے اپنی ساری ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ پاکستان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس موقع پر میرا پیغام یہ ہے کہ آپ شوری کے لئے جمع ہوئے ہیں تو جیسا کہ میں نے ابھی کچھ عرصہ پہلے انصار الله یو کے کے اجتماع پر اپنی تقریر میں کہا تھا کہ انصار اللہ کی عمر ایک ایسی عمر ہے جو mature عمر ہوتی ہے۔ اس میں آپ لوگوں کو ہر لحاظ سے اپنی ساری ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے اور قربانی کا مادہ بھی زیادہ ہونا چاہیے۔ جان ، مال ، وقت اور عزت کی قربانی کا جو ادراک ہے وہ سب سے زیادہ اسی عمر میں پیدا ہوتا ہے۔ اس لئے آپ لوگ بھی اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے کام کریں۔ آج کل پاکستان کے جو حالات ہیں ان میں خاص طور پر حکمت کے ساتھ اس بات پر عمل کریں کہ ہم نے کس طرح اپنے کاموں کو آگے بڑھانا ہے۔ گو ۔۔۔۔ کے لئے ہمارے اوپر پابندیاں عائد ہیں اور ہم پوری آزادی سے ۔۔۔۔۔۔ کا کام نہیں کر سکتے لیکن ہم تربیتی کام تو کر سکتے ہیں۔ اس لئے ان حالات میں ہمیں تربیت کی طرف بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مجلس انصار اللہ کو بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ انصار میں تربیت کے پہلوؤں کی طرف زیادہ توجہ دے کیونکہ بعض شکایات ایسی آتی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ تربیت میں ابھی تک کافی کمی ہے۔ اس کے لئے آپ کی نمازوں کی طرف خاص توجہ ہونی چاہیے۔ دعاؤں کی طرف خاص توجہ ہونی چاہیے۔ اعلیٰ اخلاق کی طرف خاص توجہ ہونی چاہیے۔ گھروں میں اپنے بیوی بچوں کی نگرانی کی طرف خاص توجہ ہونی چاہیے ۔ اس لحاظ سے آپ لوگ اپنا ایک لائحہ عمل بھی بنائیں اور پھر اس لائحہ عمل پر عمل کرنے کی بھی پوری کوشش کریں۔ اس کام کو پہلے اپنے گھروں سے شروع کریں اور پھر اپنے ماحول میں بھی اس بات کو پھیلائیں کہ ایک احمدی کا کردار کیا ہونا چاہیے اور ان