سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 412
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم ارشاد کی نفی ہے۔ 380 اپنی نظر میں بہترین شخص کی سفارش خلیفہ وقت کو پیش کریں گو جماعتی مرکزی نظام کے انتخابات تو اس سال نہیں ہونے، ہو چکے ہیں لیکن ذیلی تنظیموں کے انتخابات ہونے ہیں بعض جگہ انصار کے ، خدام کے ، لجنہ کے ، تو ان تنظیموں کے ممبران کو چاہیے کہ جو بھی مجلس انتخاب کے ممبر بنیں وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اپنا رائے دہی کا حق استعمال کریں اور دعا کے بعد اور انصاف سے اپنی نظر میں بہترین شخص کی سفارش خلیفہ وقت کو پیش کریں۔ اگر ہم انصاف کے ساتھ اپنے اس فریضے کو سر انجام دینے والے بن جائیں گے تو تبھی جماعتی ترقی میں ہمارا کردار مثبت ہو گا اور ہم اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہو جائیں گے ۔ کام کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سر انجام دینا چاہیے اس کے ساتھ ہی میں عہدیداروں کو بھی ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ بے شک جماعتی عہدیدار منتخب ہو چکے ہیں لیکن انہیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے اور ہمیشہ یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے تو اس کے فضلوں کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں ہر قسم کے ذاتی مفاد سے بالا ہو کر اپنے کام کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سر انجام دینا چاہیے۔ آپ کو مقرر کیا گیا ہے کہ افراد جماعت کی خدمت کریں بعض عہدیداروں کے متعلق شکایات آتی ہیں کہ ان کے روٹیوں میں عاجزی نہیں ہوتی اور ایسا اظہار ہوتا ہے جیسے اس عہدے کے بعد وہ کوئی غیر معمولی شخصیت بن گئے ہیں۔ میں یہ تو نہیں کہتا کہ فرعونیت پیدا ہو گئی لیکن بہر حال اپنے آپ کو بڑا سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ خاص طور پر جن عہدیداروں کو نامز د کیا جاتا ہے اور وہ واقف زندگی بھی ہیں ان میں اگر یہ بات پیدا ہو تو یہ بالکل قابل برداشت نہیں۔ بعض واقفین زندگی کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا تو ان کے