سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 406
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 374 ان کے پیشے کے بارے دریافت کیا جس پر موصوف نے جواب دیا کہ وہ گاڑیوں کا کام کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پھر استفہامیہ انداز میں مسکراتے ہوئے پوچھا کہ کیا گاڑیوں میں کام کرتے کرتے وقت وقت داڑھی رکھنے پر کوئی پابندی پابندی یا یا ممان ممانعت ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ایسی کوئی پابندی نہیں ہے، یہ سن کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسکرائے اور انہیں داڑھی رکھنے کی نصیحت فرمائی۔ دن تو صرف عادت ڈالنے کے لئے ہوتے ہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی جانب سے ہفتہ وار نفلی روزہ اور روزانہ دونوافل کی ادائیگی کی تحریک کے ضمن میں ایک ممبر مجلس عاملہ نے عرض کیا کہ ان کے ذہن میں یہ تجویز ہے کہ اس کا اہتمام مرکزی سطح پر کیا جائے اور تمام جماعتوں میں جلسہ جات اور اجتماعات منعقد کر کے احباب کو اس طرف توجہ دلائی جائے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ وقتی طور پر اس وقت ضرورت تھی اس لئے کہہ دیا۔ اس کے بعد بھی جن لوگوں نے جاری رکھنا ہو تا ہے وہ کرتے ہیں۔ روزے بھی رکھتے ہیں اور نفل بھی پڑھتے ہیں۔ جماعتی طور پر کیا کیا جائے؟ آپ لوگوں کو ہے کہ بس دن منائے جائیں اور ان دنوں، سال میں، چار دن عمل کر لو اس کے بعد ختم۔ حالانکہ دعاؤں، عبادات اور نیک کاموں کے لئے ایسا نہیں ہوتا۔ دن تو صرف عادت ڈالنے کے لئے ہوتے ہیں۔ وہ عادت ڈالنے کے لئے کہہ دیا تھا، اس کے بعد آپ لوگوں کا فرض ہے اس پر قائم رہیں۔ بقایا داران کے متعلق راہنمائی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے راہنمائی طلب فرمائی گئی کہ جماعتی یا ذیلی تنظیموں کے انتخابات یا شوری میں شرکت کے لئے بقایا داران کی لسٹ بنانی ہوتی ہے تو اس میں ہم کوئی مدت لے لیں کہ پچھلے تین سال سے جو continuously چندہ دے رہا ہے، بقایا دار