سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 405 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 405

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 373 ارد گرد کے ماحول میں بھی پیدا کرنے والا ہو ۔ جتنی چھوٹی جماعت ہے اتنا زیادہ پیار و محبت ہونا چاہیے اور یہی سیکرٹری تربیت کا کام ہے، اس لئے جماعت میں یہ چیزیں پیدا کریں۔ اپنی انانیت کو چھوڑیں اور ہر ایک احمدی، احمدی بن کے رہے اپنی انانیت کو چھوڑیں اور ہر ایک احمدی، احمدی بن کے رہے۔ اپنے اندر وہ روح پیدا کرے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے تھے۔ ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد قائم کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے۔ حقوق العباد میں ایک بنیادی چیز آپس کی محبت اور پیار ہے جو ہم نہیں کرتے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو ایک سال جلسہ اس لئے منعقد نہیں کروایا تھا کہ جو نمونہ آپ دیکھنا چاہتے تھے وہ پیدا نہیں ہوا اور مثال آپ نے کیا دی کہ ایک بندہ اپنے بھائی کو اس چار پائی پر بیٹھنے نہیں دیتا یا چار پائی پہ لیٹنے نہیں دیتا جو اس کی چار پائی ہے۔ اس کا اتنا معیار قربانی کا ہونا چاہیے تھا کہ اپنا بستر خالی کر کے اسے دے دیتا کیونکہ بستر خالی کر کے نہیں دیا اس لئے تم لوگوں میں یہ روح پیدا نہیں ہوئی اس لئے میں جلسہ ہی نہیں کرتا۔ تم لوگ اس قابل ہی نہیں کہ جلسہ کرو۔ یہ مثالیں حضرت مسیح موعود کے ارشادات میں سے نکالا کریں۔ کس طرح ہم نے تربیت کرنی ہے ؟ اور پھر کس طرح ہم نے تربیت کرنی ہے ؟ بات یہ ہے کہ دوسرے کے قصور نکالنے کے بجائے صرف یہ بتانا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہم سے کیا چاہتا ہے۔ ہم سے اس زمانے میں مسیح موعود علیہ السلام کیا چاہتے ہیں اور کس طرح ہماری جماعتی ترقی ہو سکتی ہے اور اس کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ اپنی ذاتی اناؤں، عزتوں، سب کچھ کو پرے چھوڑنا پڑے گا۔ داڑھی رکھنے کی نصیحت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سیکرٹری سمعی و بصری سے گفتگو کرتے ہوئے