سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 404 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 404

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 372 جائیں۔ آپ تعداد میں تھوڑے ہیں اس تھوڑی تعداد کے لحاظ سے ایک پلاننگ کرنی ہو گی کہ کس طرح ہم ان تھوڑے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ utilise کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ کامیابی اس وقت ملتی ہے جب ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح آپ کھڑے ہو جائیں تبلیغ کے کاموں کے لئے ان میں شوق اور جذبہ پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ جذبہ بھی تو ایک چیز ہے۔ اصل چیز یہ ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا عہد کرتے ہیں تو پھر اس کا عملی اظہار بھی ہونا چاہیے۔ یہ چیزیں پیدا کریں، یہ شعبہ تربیت کا بھی کام ہے ان سے مل کے ایک coordinated پروگرام ہونا چاہیے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپس میں اتفاق ، محبت اور اعتماد کی فضا پیدا ہو۔ عاملہ کے ممبران کا آپس میں ایک دوسرے پر بھی اعتماد ہونا چاہیے اور افراد جماعت کا عاملہ پر اعتماد ہونا چاہیے ، عاملہ کا افراد جماعت پر اعتماد ہونا چاہیے۔ ہر قسم کے شکوے، شکایتیں، گلے دور ہونے چاہئیں، ایک ہو کر رہیں۔ ہمیشہ کامیابی اس وقت ملتی ہے جب ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح آپ کھڑے ہو جائیں۔ اس کے بغیر کامیابیاں حاصل نہیں ہوا کرتیں۔ جتنی چھوٹی جماعت ہے اتنازیادہ پیار و محبت ہونا چاہیے سیکرٹری تربیت سے مخاطب ہوتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ ہر ایک تربیتی لحاظ سے ایسا ہو جو پانچ نمازوں کا پابند نیز باجماعت نمازیں پڑھنے ، قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور خطبات کو با قاعدہ سننے والا ہو ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھنے والا اور آپ جو درس دیتے ہیں ان کو سننے والا اور اخلاقی لحاظ سے بلند اخلاق کا حامل ہو۔ آپس میں محبت اور پیار پیدا کرنے والا ہو ، پیار کی فضا کو نہ صرف آپس میں بلکہ