سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 403 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 403

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 371 ایسے علاقوں میں جا کر تبلیغ کریں جہاں تھوڑا بہت دین کی رغبت ہو دو حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ جو بڑے بڑے شہر ہیں وہاں کے لوگوں کو دنیا داری کی طرف رغبت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کو دین سے کوئی ایسی رغبت نہیں ہے۔ نہ خدا سے کوئی تعلق ہے۔ پھر جاپانیوں میں ، ہمارے بعض واقف بھی ، کہتے ہیں کہ باقی تو سب ٹھیک ہے پر یہ جو تم کہتے ہو کہ پانچ نمازیں پڑھو اور شراب نہ پیو، یہ بڑا مشکل کام ہے۔ ہم شراب نہیں چھوڑ سکتے۔ اس لئے ایسے علاقوں میں جہاں تھوڑا بہت دین کی رغبت ہو، دنیا داری کی طرف رجحان کم ہو ، وہاں جا کر تبلیغ کریں گے تو آپ کو شاید کامیابیاں حاصل ہوں۔ آپ صرف شہر میں کھڑے ہو کے پمفلٹ بانٹ دیتے ہیں، اس کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہاں کے مختلف علاقے ہیں جن علاقوں میں جاسکتے ہیں وہاں جا کر ایسی جگہ تلاش کریں جہاں دین کی طرف کچھ تھوڑا بہت رجحان ہو ، خدا کا خوف بھی ہو ، ان کو تبلیغ کی جائے۔ جو بڑے شہر ہیں وہاں اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کریں۔ یہاں پروگرام میں دکھاتے ہیں کہ یہ صاحب پاکستانی ہیں۔ جاپانی اور پاکستانی کھانوں کا کوئی ریسٹورنٹ کھولا ہوا ہے۔ غیر احمدی ہے ، اور وہ اس کے مفت پمفلٹ بھی تقسیم کرتے رہتے ہیں اور دعوت دیتے ہیں کہ آؤ ہمارا کھانا کھاؤ۔ وہ لوگ اپنا کھانا بیچنے کے لئے اتنا خرچ کرتے ہیں تو آپ روحانی مائدہ بیچنے کے لئے اسی طرح کا پروگرام آرگنائز کیوں نہیں کر سکتے ؟ فائدہ تو تب ہے جب آپ تابڑ توڑ حملہ کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ سوال یہ ہے کہ ایک دفعہ وہاں جاکے آپ چھوڑ دیں اور پھر نہیں جائیں گے تو کوئی فائدہ نہیں ۔ اس کا ایک فائدہ تو تب ہے جب آپ تابڑ توڑ حملہ کریں۔ ایک وفد جائے، پھر دوسرا اور پھر تیسر ا جائے۔ ایک علاقے کو focus کر لیں اور وہاں بار بار جاتے رہیں۔ چھ مہینے کے لئے ایک علاقے کو لیا پھر اس کے لئے وہاں ایک دو بندوں کا ایک گروپ بنا دیا جو وقتاً فوقتاً جاتا رہے۔ اسی طرح دوسرے علاقے کو لے لیا پھر وہاں بار بار