سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 399 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 399

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 367 اپنے گھر کے ماحول سے satisfied نہیں ہے۔ ان کے لئے ایک ماحول پیدا کریں جہاں وہsatisfied ہوں اور پھر weekends میں ان کے ساتھ خاص پروگرام بنائیں۔ گھر میں روزانہ ہی ماں یا باپ ان کو وقت دے کر اور ان کی باتوں کے جواب دے رہے ہوں۔ آپ کو پتا ہو کہ ہر age group کے بچہ کی سطح پر آکر آپ نے اس کے ساتھ باتیں کرنی ہیں، اس کے سوالوں کے جواب دینے ہیں۔ آج کل کے ماحول کی خرابیاں کہانی کی صورت بنا کے بچوں سے شیئر کریں آج کل کے ماحول کی خرابیاں اور برائیاں اگر وہ خود بچہ نہیں بھی کہتا تو کہانی کی صورت بنا کے بچوں سے شیئر کریں کہ یہ یہ برائیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ اسلام نے ہمیں یہ تعلیم دی، اللہ تعالیٰ اس بارے میں یہ فرماتا ہے۔ ایک اچھا احمدی مسلمان بچہ کیا ہونا چاہیے ، اس کو کس طرح رہنا چاہیے ، کس قسم کی باتیں سیکھنی چاہئیں اور ہم سکولوں میں بعض دفعہ غلط باتیں بھی سیکھ لیتے ہیں۔ بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ ماں باپ شرماتے ہیں کہ سکول یا باہر کے ماحول میں بچے جو باتیں سیکھ کر آرہے ہیں اس کو شیئر کریں گے تو پتا نہیں بچہ ہمیں کیا کہے گا۔ لیکن بچے کے دماغ میں سوال ہوتے ہیں۔ وہ ڈر کے مارے سوال نہیں کرتا اور ماں باپ شرما کر باتیں نہیں کر رہے ہوتے۔ اس لئے خود ان باتوں کو initiate کرنا پڑے گا۔ وقت تو ماں باپ کو دینا پڑے گا۔ قربانی بھی کرنی پڑے گی اس طرح کریں گے ، اپنے ماحول کے حساب سے ہر ایک کرے تو اللہ تعالیٰ فضل کرتا ، اللہ ہے پھر اور ایسے بہت سارے لوگ ہیں جنہوں نے گھروں میں اس طرح کیا اور ان کے بچے اپنے ماں باپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ وقت تو ماں باپ کو دینا پڑے گا۔ قربانی بھی کرنی پڑے گی اور اپنے اپنے ماحول کے وقت مطابق ان کو plan بنانا پڑے گا۔ بچے کو یہ احساس دلانا پڑے گا کہ ہم تمہارے ہمدرد ، ہم ہی تمہارے سگے ہیں اور ہم جو بھی کرتے ہیں تمہاری بہتری کے لئے کرتے ہیں۔