سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 397 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 397

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 365 گا۔ نومبا لعین کو شکوہ رہتا ہے کہ آپ لوگ ہمارے ساتھ صحیح طرح interact نہیں کرتے اور ہمیں صحیح طرح integrate کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ ان کے ساتھ ذاتی رابطے رکھیں اور مواخات کا سلسلہ بنائیں تو پھر آپ ان کو سنبھال سکتے ہیں۔ ہر ایک نو مبائع کو ایک پرانے احمدی کے سپر د کریں اور مواخات کا سلسلہ قائم کریں تب یہ لوگ آپ کے ساتھ absorb ہوں گے۔ قائد تربیت نو مبائعین نے بتایا کہ 2017ء سے پرانے نو مبائعین سے رابطہ کیا جارہا ہے اور ان کو باقاعدگی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ بھی بھجوایا جاتا ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ سب کچھ بھجوانے کے باوجود جب تک اپنے اندر مجلس میں نہیں بٹھائیں گے، ساتھ نہیں رہیں گے، personal contact نہیں کریں گے ، کوئی نہ کوئی ان کا دوست نہیں بنائیں گے ، ان کو یہ محسوس ہو گا کہ ہمارے سے آپ نے distance رکھا ہوا ہے۔ یہ احساس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان کو قریب لانے کی کوشش کریں۔ بچوں کے ساتھ Communication Gap کم کریں ایک سوال کیا گیا کہ مغربی معاشرے میں رہتے ہوئے بچوں کی والدین سے مختلف پسند ، ناپسند ، مشاغل اور دیگر امور کی وجہ سے بعض اوقات والدین اور بچوں کے درمیان ایک کمیونیکیشن گیپ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ کھل کر اپنی بات یا احساسات ایک دوسرے تک نہیں پہنچا پاتے ، اس فاصلے کو کم کرنے کے لئے ہم والدین کو کیا کرنا چاہیے تا کہ ہم احسن رنگ میں اپنے بچوں کی تربیت کر سکیں ؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ اگر میرے پروگرام سنتے رہے ہیں، باقاعدہ سن رہے ہوں تو آپ کو پتا ہونا چاہیے۔ میں ہر دفعہ ، ہر مجلس میں کہیں نہ کہیں یہی بات کرتا ہوں۔ خطبات، تقریروں اور جو آپ کی ملاقاتیں ہوتی ہیں ان میں بھی کہہ رہا ہوں کہ کمیونیکیشن گیپ کیوں ہے ، اس کو کم کریں۔