سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 396 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 396

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 364 صدر صاحب یا قائد عمومی یا متعلقہ قائدین کی طرف سے تبصرہ جانا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے استفسار پر قائد عمومی نے بتایا کہ ہماری 110 مجالس ہیں۔ تمام مجالس رپورٹس بھیجتی ہیں اور ان میں سے اکثر کو جواب دیا جاتا ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے راہنمائی فرمائی کہ جو رپورٹ بھیجتے ہیں ان کو کم از کم acknowledge تو کر دیا کریں۔اس سے ان کو encouragement ہوتی ہے کہ مرکز ہماری چیز دیکھ رہا ہے اس لئے ہم بھیجتے رہیں۔ جب ان کو پتا ہو گا کہ مرکز نے جواب نہیں بھیجنا تو وہ ویسے ہی ایک فارم fill اور دستخط کر کے آپ کو بھیج دیا کریں گے اور کہیں گے کہ کیا فرق پڑتا ہے کام کریں یا نہ کریں۔ اس لئے صدر صاحب یا قائد عمومی یا متعلقہ قائدین کی طرف سے تبصرہ جانا چاہیے۔ عاملہ کے ممبران کو تعلیم القرآن کلاسز میں شامل ہونا چاہیے قائد تعلیم القرآن و وقف عارضی نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 1060 تعلیم القرآن کلاسز منعقد ہوئی ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ عاملہ کے ممبران کو ان میں شامل ہونا چاہیے۔ انصار اللہ افریقہ میں ایک ہسپتال بنائے یا کوئی اور بڑا منصوبہ شروع کرے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد ایثار سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ افریقہ میں انسانی ہمدردی کے تحت کوئی منصوبہ شروع کریں۔ انصار اللہ افریقہ میں ایک ہسپتال بنائے یا کوئی اور بڑا منصوبہ شروع کرے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصار اللہ برطانیہ کی مثال دی جنہوں نے برکینا فاسو میں Masroor Eye Institute کا ادارہ قائم کیا ہے اور توجہ دلائی کہ انصار اللہ کینیڈا بھی ایسی کوششوں میں حصہ لے۔ ذاتی رابطے رکھیں اور مواخات کا سلسلہ بنائیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد تربیت نو مبائعین کو ہدایت فرمائی کہ ہر ایک کے لئے آپ کو تربیت اور اپنے سسٹم میں absorb کرنے کے لئے مختلف پلان بنانا پڑے