سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 395 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 395

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 363 ہر ایک طبقے کے مطابق کچھ نہ کچھ مضامین آنے چاہئیں ہر ایک طبقے کے مطابق کچھ نہ کچھ مضامین آنے چاہئیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ لکھنے والے explore کریں۔ آپ کے انصار اللہ میں زیادہ لکھاری ہونے چاہئیں۔اس کو بھی encourage کرنا شعبہ اشاعت کا کام ہے۔ تلاش کریں کون کون لکھنے والے ہیں۔ مضمون نویسی کا کوئی مقابلہ کرا دیں کہ جس کا مضمون اچھا ہو گا وہ شائع ہو گا، اس کو تھوڑا سا انعام ملے گا یا کوئی اور حوصلہ افزائی ہو تو شاید اس طرح آپ کے مزید لکھنے والے پیدا ہو جائیں۔ اب تو انصار کا بھی وہی بچوں والا حال ہے کہ انعام دو تو کام کرتے ہیں، نہیں تو نہیں کرتے۔ انصار میں آکر بھی نماز پڑھنے کی طرف توجہ نہیں ہوئی تو پھر کب ہوتی ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد تربیت سے پنج وقتہ نماز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ عمومی طور پر مساجد کی حاضری دیکھ کر پتا لگ ہی جاتا ہے کہ آپ کے نماز با جماعت پڑھنے والے انصار کتنے ہوتے ہیں۔ موصوف کے عرض کرنے پر کہ ابھی اس پر کام کرنے کی کافی گنجائش ہے اور بتایا کہ دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر تقریباً پچاس فیصد انصار نماز با جماعت ادا کرتے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اظہار تشویش کرتے ہوئے فرمایا کہ انصار میں آکر بھی نماز پڑھنے کی طرف توجہ نہیں ہوئی تو پھر کب ہوئی ہے؟ بعد میں تو اگلا جہان ہی رہ جاتا ہے۔ مستقل کوئی نہ کوئی میسج ان کو بھیجتے رہا کریں واٹس ایپ میں یا کسی اور طریقے سے تا کہ نماز، قرآن کریم اور اس کا ترجمہ پڑھنے کی طرف توجہ ہو۔ تو بہر حال پھر اس سے کچھ نہ کچھ پڑھنے کی طرف خیال پیدا ہو تا رہتا ہے ۔ بجائے صرف رپورٹ فارم پر rely کرنے کے اصل مقصد یہ ہے کہ توجہ پیدا ہو۔ اس کے لئے کوئی نیا طریقہ اختیار کریں اور اگر انصار کو مستقل میسج جاتے رہیں تو توجہ پیدا ہوتی رہے گی۔