سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 394
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 362 نیشنل، ریجنل اور مقامی مجالس عاملہ کے ممبر ان کو سہ ماہی امتحانات میں حصہ لینا چاہیے ” قائد تعلیم نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عرض کی کہ وہ سہ ماہی امتحان نیز نصاب تیار کرنے کا کام کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے توجہ دلائی کہ نیشنل، ریجنل اور مقامی مجالس عاملہ کے ممبر ان کو ان امتحانات میں حصہ لینا چاہیے۔ سہ ماہی رسالہ کو بتدریج ایک مہینہ پر لائیں انصار اللہ کے سہ ماہی رسالہ کو ماہنامہ کرنے کے حوالے سے قائد اشاعت کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ابھی تک تین مہینے پر کیوں رکے ہوئے ہیں ؟ ریگولر ہونا چاہیے۔ تبھی تو انصار کو کچھ بھی پتا نہیں لگتا۔ تین مہینے کے بعد ایک رسالہ جاتا ہے۔ انصار کہتے ہیں کہ چلو دیکھ لیں گے ، پڑھ لیں گے ، وہ بھی کوئی نہیں پڑھتا۔ اگر ریگولر آنے والا ہو یا پہلے کم از کم تین مہینے سے دو مہینے پر لائیں، پھر دو مہینے سے ایک مہینے پر لائیں تو آہستہ آہستہ انصار کو بھی پڑھنے کی عادت پڑے۔ دوسری کوشش یہ کریں کہ آپ کے ہر لیول پر عاملہ کے ممبران رسالہ پڑھا کریں۔ نہیں تو پھر waste of potential اور پیسے کا بھی ضیاع ہے۔ لکھنے والوں کی کوئی حوصلہ افزائی بھی نہیں ہوتی۔ پڑھنے والے مضامین کوئی نہیں ہوتے۔ ٹکسالی مضامین ہوں اور پھر ٹکسالی مضامین ہوں۔ کوشش کریں (اور جائزہ لیں) کہ کیا جدت پیدا کی جاسکتی ہے ؟ اب آپ کے انصار اللہ میں مختلف طبقات شامل ہیں۔ صرف بوڑھے نہیں ہیں بلکہ ایسے انصار بھی آگئے ہیں جو یہاں کے پڑھے لکھے ہیں۔ ایک normal average پڑھا لکھا ہے، ایک زیادہ پڑھا لکھا اور ایک بہت زیادہ پڑھا لکھا ہے۔