سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 393
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 361 جن سے آگے پھر انصار اللہ کی جاگ لگتی چلی جائے۔ اپنی نمازوں اور اپنی عبادتوں کی نہ صرف خود حفاظت کریں بلکہ اس کا حق اپنی نسلوں میں عبادت کرنے والے پیدا کر کے ادا کریں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں فرمایا ہے کہ دین کا پھیلاؤ تو دعاؤں کے ذریعے سے ہونا ہے۔ پس دعاؤں کی طرف ایک خاص جوش کے ساتھ ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی اصلاح کی طرف توجہ دیتے ہوئے اپنے لئے اور اپنی نسلوں کے لئے دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین“ ( پیغام سالانہ اجتماع انصار اللہ ناروے 3 و 4 جون 2023ء الفضل انٹر نیشنل 12 جولائی 2023ء صفحہ 7-8)