سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 391 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 391

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 359 کھیلا کریں۔ باقیوں کی بھی صحت اچھی کروائیں قائد ذہانت و صحت جسمانی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ آپ خود بھی کوئی گیم کرتے ہیں یا صرف قیادت ہی کرتے ہیں ؟ اس پر موصوف نے عرض کی کہ میں بہت گیمز کرتا ہوں، بیڈ منٹن ریگولر کھیلتا ہوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ماشاء اللہ کھیلا کریں، باقیوں کی بھی صحت اچھی کروائیں۔ نو مبائعین کو اپنے سسٹم میں absorb کرنے کے لئے ان کو ساتھ ملانا ہو گا قائد تربیت نو مبائعین سے بات کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نصیحت فرمائی کہ اچھی طرح تسلی کرنی چاہیے کہ نو مبائعین اچھی طرح مل جل گئے ہیں، ان کو اپنے ساتھ attach کریں اور ان کے ساتھ interaction زیادہ ہونا چاہیے کیونکہ ان کو یہی شکوہ ہو تا ہے کہ آپ اپنے لوگ بیٹھ کے باتیں کرتے رہتے ہیں۔ آپ مجھے مجین لگ رہے ہیں۔ آپ کو پھر زیادہ interact کرنا چاہیے، یہ نہ ہو کہ پاکستانی بیٹھ کے اپنی گپیں مارتے رہیں اور ان کو کوئی نہ پوچھے۔ ان کو اپنے سسٹم میں absorb کرنے کے لئے ان کو ساتھ ملانا ہو گا۔“ ( ملاقات نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ آسٹریلیا 7 مئی 2023ء الفضل انٹر نیشنل 25 مئی 2023ء صفحہ 1-3)