سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 390
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 358 تو ان چیزوں پہ توجہ کریں اور ایسے پروگرام بنائیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پتہ لگے کہ جماعت احمد یہ اور اسلام کی تعلیم کیا ہے۔ پہلے یہ تعارف ہو جائے کہ اسلام کیا ہے، اس کی تعلیم کیا ہے۔ امن ہے ، محبت ہے، پیار ہے، تو اس کے بعد پھر باقی تعارف بھی ہوتا جائے گا۔ ہر ایک یہ نہ سمجھے کہ آپ کا صرف اتنا کام ہے کہ چار درخت لگا دیئے۔ اصل چیز یہ ہے کہ اس کے پیچھے مقصد کیا ہے۔ ہر قائد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہر ایک قائد کی جو ذمہ داریاں ہیں اس کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کا زیادہ سے زیادہ تعارف کروانا، اسلام کا تعارف کروانا اور اسلام کی صحیح تعلیم سے لوگوں کو آگاہی دینا۔ جب چیر بیٹی اکٹھی کرتے ہیں تو لو کل چیر پیٹیز کو بھی دیں اس لئے جب چیریٹی اکٹھی کرتے ہیں تو لوکل چیریٹیز کو بھی دیں۔ قائد صاحب ایثار نے عرض کی کہ امسال ہم چیریٹی آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کے چیریٹی واکس منعقد کروانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ کم از کم اتنا تو اکٹھا کریں کہ ایک دو چیریٹیز کو پانچ پانچ ہزار ڈالر دیں تاکہ آپ کا نام آئے کہ آپ لوگ مسلمان ہو کر اپنے علاقے کی کمیونٹی کی مدد کرتے ہیں۔ سال میں کم از کم دو ہفتے وقف عارضی کیا کریں قائد تعلیم القرآن و وقف عارضی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ اپنی عاملہ کے ممبر ان کو کہیں کہ سال میں کم از کم دو ہفتے وقف عارضی کیا کریں۔ پھر آپ اپنے ناظمین اعلیٰ کو کہیں وہ وقف عارضی کریں۔ پھر زعماء کو کہیں وقف عارضی کریں۔ اس طرح وقف عارضی کا ٹارگٹ پچاس فیصد تک پورا ہو جائے گا۔ اگر یہ کر لیں گے تو سمجھیں کہ آپ نے بہت بڑا کام کر لیا ہے۔ ان کو دیکھ کر باقی انصار ممبران خود ہی شامل ہو جائیں گے۔