سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 389
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 357 باقی جو بیعتیں ہوتی ہیں وہ تو ان شاء اللہ جب وقت آئے گا ہو ہی جائیں گی۔ لیکن پہلے آپ spadework تو کریں، زمین تو level کریں، گراؤنڈ ورک تو کریں تاکہ ہر جگہ تعارف ہو جائے۔ تقریباً پچاس، ساٹھ فیصد آبادی آسٹریلیا کی جاننے والی ہو کہ جماعت احمد یہ کیا چیز ہے۔ اخباروں، پمفلٹ، بروشرز اور مختلف اور ذرائع سے نئے نئے طریقے explore کریں۔ صرف پرانے طریقوں پہ نہ چلتے رہیں کہ ہم نے ایک سیمینار کیا اس میں میں آدمی آگئے پچاس آدمی آگئے یا سو آدمی آگئے ان کو کھانا کھلا دیا اسی پہ خوش ہو گئے۔ آپ کی ، مبلغ ، امیر صاحب یا صدر خدام الاحمدیہ کی رپورٹ آ جاتی ہے کہ فلاں میئر آگیا، فلاں politician آیا، اس نے ہماری بڑی تعریف کر دی۔ ایک، دو، چار ، دس آدمیوں کے تعارف سے تو دنیا فتح نہیں ہو جانی۔ اس کے لئے بہت زیادہ کام کرنے پڑتے ہیں اور انصار اللہ کیونکہ زیادہ mature ہوتے ہیں اس لئے ان کو زیادہ اچھی پلاننگ کر کے اپنے کام کرنے چاہئیں۔ ایسے پروگرام بنائیں جو پہلے کبھی نہ ہوئے ہوں۔ قائد ایثار اگر تبلیغ والوں کے ساتھ coordinate کریں تو بہت سارے کام ہو سکتے ہیں قائد ایثار کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ اگر تبلیغ والوں کے ساتھ coordinate کریں تو بہت سارے کام ہو سکتے ہیں۔ tree plantation کریں اور وسیع پیمانہ پر اس کی پبلسٹی کیا کریں۔ جہاں آگئیں لگتی ہیں وہاں ان علاقوں میں اگر گورنمنٹ کی سکیم ہے تو اس میں اپنا حصہ ڈالیں اور پھر لوکل اخبار میں دیں تاکہ لوکل لوگوں کو پتہ لگے کہ آپ کون لوگ ہیں۔ پھر وہاں صرف یہ نہیں کہ ایک واقعہ ہو گیا تو پندرہ ہیں، تیس یا چالیس خدام ہیومینٹی فرسٹ کی ٹی شرٹیں پہن کے چلے گئے اور سمجھ لیا کہ ہم نے بہت کام کر لیا ہے۔ اس کو بھی دو سال ہو گئے ہیں۔Covid سے پہلے ہی وہ کام ہوتے تھے۔ اس کے بعد تین سال سے تو وہ بھی نہیں ہوئے۔