سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 386 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 386

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 354 لو کل سائیکلنگ کلب کے ساتھ بھی رابطے کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: لو کل سائیکلنگ کلب کے ساتھ بھی رابطے کریں، ان کے ساتھ بھی مل کے پروگرام بنائیں گے تو زیادہ charity بھی اکٹھی ہو جائے گی اور تبلیغ بھی ہو جائے گی۔ اس کے بعد peace پہ لٹریچر بھی تقسیم کریں اور آپ نے جو vest پہنی ہو اس کے اوپر world لکھا ہو ، پیچھے Peace and Harmony اور Love for All Hatred for None war کے خلاف لکھا جا سکتا ہے،help the poor بھی لکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح بہت ساری چیزیں ہیں۔ یہاں کے لوگوں سے واقفیت بھی پیدا کریں، اس سے یہ ہو گا کہ آپ لوگوں کی واقفیت بھی بڑھے گی، لوکل سائیکلنگ کلب سے بھی واقفیت پیدا ہو گی اور ان کی وجہ سے پھر آپ کالو کل لوگوں میں زیادہ exposure ہو گا، اس کی وجہ سے غیر بھی آپ کی charity میں حصہ ڈالنے والے ہوں گے اور پھر ساتھ ساتھ brochures رکھیں اس کے ذریعہ تبلیغ بھی کرتے جائیں۔ تو بہت سارے کام ہیں جو سائیکلسٹ کر سکتے ہیں۔ نماز کی اہمیت کیا ہے آدھے صفحہ کے چھوٹے چھوٹے اقتباس نکال کے میسج کر دیا کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قائد تربیت سے گفتگو کے دوران مجلس انصار اللہ کے ممبر ان کو اپنی پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی کی اہمیت کے متعلق تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگوں کو توجہ دلانے کے لئے کہ نماز کی اہمیت کیا ہے آدھے صفحہ کے چھوٹے چھوٹے اقتباس بج کر دیا کریں یا ویسے پرنٹ کر کے بھیج دیا کریں۔ انصار کو اس عمر میں تو خاص طور پر یاد رکھنا چاہیے کہ اس عمر کے بعد تو اور کوئی موقع نہیں، بس اگلا جہان ہی ہے۔ اس لئے اس طرف توجہ دلاتے رہا کریں کہ نمازیں پڑھو اور نمازوں کی طرف توجہ دو اور اللہ سے تعلق پیدا کرو۔ قرآن کریم پڑھنے کی طرف بھی توجہ دلائیں اور اسی طرح دینی علم بڑھانے کی طرف بھی توجہ دلائیں کہ کچھ علم حاصل ہو گا تو تربیت بھی ہو گی۔