سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 385 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 385

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 353 انصار کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ بڑھاپے میں اگلی زندگی قریب آگئی ہے ایک ناصر نے عرض کیا کہ انصار اللہ کے ممبر ان عمر کے ایسے حصے میں ہوتے ہیں جہاں ان کی عادتیں پختہ ہو جاتی ہیں اور اس لحاظ سے ان کی تربیت کرنا مشکل ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے حضور انور سے راہنمائی کی درخواست کی۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ انصار کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ بڑھاپے میں اگلی زندگی قریب آگئی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کیا جائے۔ انہیں یہ احساس دلایا جائے کہ وہ زندگی کے ایسے حصے میں داخل ہو گئے ہیں جہاں ہر دن انہیں موت اور حساب کتاب کے دن کے قریب کر رہا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ یہ بات انہیں پیار سے سمجھائی جائے۔“ ( آن لائن ملاقات مجلس انصار اللہ ناروے 29 جنوری 2023ء الفضل انٹر نیشنل 10 فروری 2023ء صفحہ 1)