سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 379 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 379

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 347 لیکن بہر حال سارے مخالفین چاہے وہ مذہب کے مخالفین ہوں، دہر یہ ہوں، اسلام کے مخالفین ہوں، یا عیسائی یا دوسرے مذاہب کے ہوں ، یہ سب مل کے احمدیت کے خلاف محاذ کھڑا کریں گے۔ اور ہو سکتا ہے کہ ایک وقت آئے جب ان کو یہاں احمدیت پھیلتی یا مضبوط ہوتی نظر آئے تو یورپ کے بعض ممالک میں بھی اس طرح کی مخالفت سامنے آئے۔ اس کے لئے ہمیں انتظامات کے حوالے سے ہر روز ہوشیار رہنا چاہیے۔ اپنی مساجد کی حفاظت کا انتظام رکھیں پہلی بات تو یہ ہے کہ دعاؤں اور صدقات کے ذریعے سے ان بلاؤں کو ٹالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ مساجد کی حفاظت کے جو ظاہری طریقے ہیں اس بارے میں بڑے عرصے سے جماعتوں کو کہہ رہا ہوں کہ اپنی مساجد کی حفاظت کا انتظام رکھیں۔ ایک ظاہری انتظام ہونا چاہیے۔ ہم میں سے ہر شخص اگر ہر وقت ہوشیار رہے اور دائیں بائیں دیکھنے والا ہو تو یہ دشمن کو مایوس کرنے کے لئے ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اگر ہم ہوشیار ہیں تو فوراً پتا لگ جاتا ہے اور اس وقت اتھارٹیز کے ذریعہ ہم ان کو قابو میں لا سکتے ہیں۔ بہر حال دعا، صدقات اور وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہمیں حفاظت کے لئے ظاہری کوشش کرنی چاہیے ، لیکن ہو سکتا ہے کہ ایک وقت آئے کہ یہاں بھی آپ کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑے۔ گلوبل وارمنگ سے آپ کو کیا فرق پڑا ہے ایک ناصر نے سوال کیا کہ انسانیت کو در پیش بڑے چیلنجز میں سے ایک چیلنج global warming اور climate change کا ہے۔ آج کل ساری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جارہی ہے۔ حضور سے راہنمائی کی درخواست ہے کہ ہم انفرادی طور پر اور بحیثیت جماعت اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کیسے ادا کر سکتے ہیں ؟ یہ سوال سن کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سوال کرنے والے سے استفسار