سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 376 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 376

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 344 اس کے ساتھ یہ بھی یقینا بہت ضروری ہے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصانیف کو پڑھیں۔ آپ علیہ السلام کی کافی کتب کا انگریزی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ اگر نارویجن زبان میں ترجمہ موجود نہ ہو تو آپ کم از کم وہ کتب پڑھ سکتے ہیں جن کا انگریزی ترجمہ ہو چکا ہے۔ اس کے ذریعہ آپ اسلام اور احمدیت کے بارے میں اپنے علم کو تازہ کر سکتے ہیں بلکہ اس کو وسیع بھی کر سکتے ہیں اور پھر اس پیغام کو پھیلا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ خلیفہ ، جماعت ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور بالآخر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مددگار ثابت ہوں گے اور ہمیں چاہیے کہ جیسے اللہ تعالیٰ اشرف المخلوقات یعنی انسانوں سے چاہتا ہے ، ہم صراط مستقیم پر چلنے والے لوگ بنیں۔ جب آپ یہ سب کریں گے تو آپ کا خلافت سے اچھا تعلق قائم ہو جائے گا۔ جس طرح جماعت پھیل رہی ہے حسد بھی بڑھ رہا ہے ایک ناصر نے سوال کیا کہ جماعت احمدیہ کی مخالفت میں پاکستان، ہندوستان اور الجزائر کے بعد اب حال ہی میں برکینا فاسو میں نو (9) احمدیوں کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا ہے۔ کیا یہ مخالفت جماعت کی ترقی کو دیکھ کر مزید ملکوں میں بھی پھیلنے کا امکان ہے اور جماعت کو ان خطرات کی وجہ سے سیکیورٹی کے کیسے انتظامات کرنے چاہئیں؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ جس طرح جماعت پھیل رہی ہے حسد بھی بڑھ رہا ہے۔ اب حسد بڑھ رہا ہے تو فتنہ اور فساد پیدا کرنے ، وسوسے ڈالنے والے اور دجالی صفت رکھنے والے لوگوں کے خلاف اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی آخری تین سورتوں میں پہلے ہی دعا سکھا دی۔ ان لوگوں کو پتا ہے کہ احمدی ہی ہیں جو خدائے واحد کی صحیح طرح عبادت کرنے والے ہیں۔ گو کہنے کو تو یہ ہمیں ان ملکوں میں خدا تعالیٰ یا اس کے رسول کے نام پر قتل کرتے ہیں اور ہم پہ ظلم کرتے ہیں لیکن دراصل ان میں ایک حسد ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے حکموں کی خلاف ورزی کرنے والے ہیں اور ہر نبی کی جماعت کے ساتھ یہی ہوتا آیا ہے۔ جب بھی وہ پھیلتی ہے