سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 375
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 343 اس کے مطابق عمل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ پس خلافت کے نظام کی ایک وجہ ہے۔ اسی لئے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا کہ میرے جانے کے بعد خلافت راشدہ قائم ہو گی جس کے بعد ملوکیت کا ایک دور آئے گا اور اس کے بعد تاریکی کا دور آئے گا اور اس کے بعد جیسا کہ میں نے کہا مسیح و مہدی ظاہر ہو گا۔ یہ ہر ایک احمدی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے پیغام کو پھیلائے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ وہ خلافت تا قیامت جاری رہے گی اور یہی ہمارا ایمان ہے کہ خلافت احمد یہ تاقیامت جاری رہے گی اور اللہ تعالیٰ اس خلافت کی نصرت اور راہنمائی فرمائے گا اور خلافت کی ہی ہدایت سے جماعت ترقی کرے گی اور پھولے پھلے گی اور یہی ہم آج دیکھ رہے ہیں۔ ہر سال ہزارہا لوگ احمدیت میں شامل ہو رہے ہیں۔ ایک اکیلا شخص جس نے ایک چھوٹی سی بستی میں مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا آج تقریباً دنیا بھر میں شہرت پا چکا ہے۔ یہ وہ نظام ہے جس کے ذریعہ سے اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے میں اللہ تعالیٰ ہماری مدد کر رہا ہے۔ رہا اگر آپ نظام خلافت سے جڑ جائیں گے اور آپ اس بات پر ایمان لائیں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسلام کے پیغام کو پھیلانے کے لئے مبعوث ہوئے تھے اور آپ یہ بھی مانیں گے کہ آپ علیہ السلام کے بعد حقیقی خلافت جاری ہے تب آپ کو بھی اسلام کے بارے میں علم حاصل کر کے تبلیغ اسلام کے ذریعہ سے خلیفہ اور نظام جماعت کی مدد کرنی چاہیے۔ پس یہ ہر ایک احمدی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے پیغام کو پھیلائے کیونکہ بیعت کرتے وقت سب نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ اسلام میں مدد کریں گے۔ پس آپ کو چاہیے کہ آپ اسلام کے بارے میں زیادہ علم حاصل کریں اور قرآن کریم کی تلاوت، اس کا ترجمہ اور اس کی تفسیر سیکھیں، اسی طرح معتبر احادیث بھی۔