سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 372 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 372

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 340 ہیں۔ انصار اللہ بھی اور خدام الاحمدیہ بھی شعبہ اطفال الاحمدیہ کے تحت ان ساری با ، ان ساری باتوں کی بچوں کو بچپن سے ہی تربیت دینی شروع کرے تا کہ جب بچے بڑے ہوں تو ان کو پتا ہو کہ احمدیت کیا چیز ہے اور وہ کیوں احمدی ہیں۔ موصیان کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ موصیان کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش کریں۔ ہر موصی کے لئے رسالہ الوصیت کے مطالعہ کو لازمی قرار دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ لوگوں کو رسالہ الوصیت پڑھنے کے لئے دیں تاکہ اس کو پڑھنے کے بعد پھر وہ موصی بنیں۔ بغیر رسالہ الوصیت پڑھے کسی سے وصیت نہیں کروانی۔ جب تک کوئی شخص رسالہ الوصیت نہیں پڑھ لیتا اس وقت تک اس کا وصیت کا فارم fill نہیں کروانا اور آپ کے باقی مومیان ہیں ان سے بھی پوچھ لیں کہ اگر انہوں نے کتاب پڑھی ہوئی ہے تو ٹھیک ہے نہیں تو ان کو دیں تا کہ وہ دوبارہ پڑھیں۔ سیکرٹری تربیت کا حلقے کے ہر احمدی سے رابطہ ہونا چاہیے تربیت کے حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ سیکر ٹری تربیت کے طور پر آپ کا حلقے کے ہر احمدی سے رابطہ ہونا چاہیے۔ انہیں بتائیں کہ ایک احمدی کا کس طرح کا رویہ ہونا چاہیے اور کتنی تربیت ہونی چاہیے۔ احمدی کو پانچ وقت نمازوں کا پابند ہونا چاہیے، روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کرنی چاہیے ، پھر اس کے مطالب پر غور بھی کرنا چاہیے۔ اعلیٰ اخلاق ہونے چاہئیں۔ اپنے ہر احمدی ممبر کو یہ بتائیں۔ احمدیوں میں اور دوسروں میں ایک امتیاز ہونا چاہیے تا کہ لوگوں کو پتا لگے کہ ہم احمدی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ جماعتی بلیٹن کی اشاعت کی طرف توجہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے باقاعدہ ایک جماعتی بلیٹن کی اشاعت کی