سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 371 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 371

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 339 سیکرٹری مال کو تمام معلومات ہونی چاہئیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ایک سیکرٹری مال کو جماعت کے تمام کمانے والے افراد کی تعداد معلوم ہونی چاہیے جو چندہ دے سکتے ہیں نیز ان لوگوں کی تعداد کا بھی علم ہونا چاہیے جو مالی قربانی میں حصہ لیتے ہیں۔ اسی طرح ان کی تعداد بھی معلوم ہونی چاہیے جو غربت یا کم آمدنی کی وجہ سے بالکل بھی چندہ نہیں دے سکتے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مزید فرمایا کہ چندہ کوئی ٹیکس نہیں بلکہ یہ نفس کو پاک کرنے کے لئے ضروری ہے۔ اسی لئے اسلام نے مالی قربانی کو فرض کیا ہے۔ سارے ملک کے بچوں کی تربیت کریں تا کہ اگلی generation احمدی ماحول میں بڑھے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بچوں کی تربیت کے بارے میں فرمایا کہ جو لوگ بھی وہاں احمدی ہیں اگر ان کے بچے احمدی ہیں تو شعبہ تربیت کا یہ کام ہے کہ ان کی بھی تربیت کرے۔ سارے ملک کے بچوں کی تربیت کریں تا کہ اگلی generation احمد ی ماحول میں بڑھے۔ اگر بچوں کی تربیت نہیں کی تو آپ تو احمدی ہوں گے، لیکن بچے پھر اپنی مرضی سے جو دل چاہے گا، جہاں دل چاہے گا چلے جائیں گے ۔ اس لئے ان کو جماعت کے ساتھ جوڑنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی تربیت کریں تاکہ بچے بھی آپ کے ساتھ جڑے رہیں۔ بچوں کو بتائیں کہ احمدیت کیا ہے اور کیوں ہم احمدی ہیں بچوں کو بتائیں کہ احمدیت کیا ہے اور کیوں ہم احمدی ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا پیشگوئیاں تھیں، آخری زمانے میں کیا حالات ہونے تھے ، پھر ان حالات کی وجہ سے کسی مسیح اور مہدی نے آنا تھا۔ یہ ساری باتیں احمدیت کی بنیادی تعلیم ہے جو ان کو پتا ہونی چاہیے۔ ہم احمدی ہیں، مسلمان ہیں اور حقیقی مسلمان ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے ہیں۔ آپ کو خاتم النبیین ماننے والے ہیں۔ آپؐ کی تمام پیشگوئیوں پر یقین رکھنے والے