سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 365
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 333 اس لئے لوگوں کو سمجھائیں، بتائیں اور یہ انصار اللہ کی کوشش ہے۔ اپنے گھروں میں بھی اپنے بیوی بچوں کو کہیں کہ جماعت کے پروگرام میں جاؤ ۔ خدام الاحمدیہ کا کام ہے ، لجنہ کا کام ہے۔ جو تنظیمیں ہیں ان کے عہدے دار اپنے گھر والوں کو کہیں۔ انصار اللہ کیونکہ بڑی عمر کے ہیں وہ اپنے بچوں کو کہیں اور خود بھی جائیں تو انشاء اللہ ٹھیک ہو جائے گا۔ یہ تو آپ کی کوشش ہے۔ اب اڑھائی سال میں جس آسانی کی عادت آپ نے ڈال دی تھی اب کم از کم سال تو لگے گا اس کو دوبارہ واپس لانے میں۔ اس لئے مسلسل کوشش کریں۔ تبلیغ کے ساتھ ساتھ دعا بھی ضروری ہے ایک ناصر نے سوال کیا کہ یہاں پہ جب اللہ تعالیٰ ہمیں تبلیغ کرنے کا موقع دیتا ہے تو لوگ دلائل کو مان لیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ آپ کی باتیں ٹھیک ہیں لیکن بیعت کر کے جماعت میں شامل ہونے کی طرف نہیں آتے۔ ہم کیا طریق اختیار کریں کہ وہ بیعت بھی کر لیں ؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ کب کہا ہے کہ جس کو تم تبلیغ کرو گے وہ ضرور مان لے گا۔ اللہ تعالیٰ نے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی فرمایا: بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ (المائدہ:68) تبلیغ کا حکم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہارا کام ہدایت دینا نہیں۔ تمہارا کام پیغام پہنچانا ہے۔ ہدایت دینا میرا کام ہے۔ آپ پیغام پہنچائیں اس کے لئے ساتھ دعا بھی کریں۔ جس جذبے اور شوق سے آپ لٹریچر لے کر تبلیغ کرتے ہیں ، باتیں کرتے ہیں ، اسی شوق سے آپ ان تبلیغی contacts کے لئے دو نفل بھی پڑھتے ہیں سجدہ بھی کرتے ہیں ؟ اگر اسی شوق سے سجدہ بھی کیا جا رہا ہے، دعائیں بھی کی جائیں تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت بھی ڈال دیتا ہے۔ تبلیغ کرنے کے ساتھ ساتھ دعا بھی ضروری ہے۔ ایک ہوں ، اکائی ہوں پھر کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ اس میں برکت بھی ڈالتا ہے دوسری بات یہ یاد رکھیں کہ ہمارا کام پیغام پہنچانا ہے ۔۔۔ قرآن شریف میں ایک نابینا