سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 363
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 331 اسلام احمدیت کے پیغام کو پھیلانے کے لئے خدام الاحمدیہ ، لجنہ اماء الله ، انصار اللہ اور نیشنل جماعت سب کو مل کر کام کرنا ہو گا دو ایک ناصر نے عرض کیا کہ حضور انور سے گذشتہ ملاقات میں انصار اللہ کو یہ ٹارگٹ دیا تھا کہ سوئٹزر لینڈ کی پچاس فیصد آبادی تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچائیں۔ اس ٹارگٹ کے حصول کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے لیکن اس حوالے سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ مثلاً لٹریچر کی اشاعت کے لئے زیادہ بجٹ درکار ہے۔ کیا انصار اللہ نیشنل جماعت سے مزید لٹریچر کا مطالبہ کر سکتی ہے ؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے انہیں فرمایا کہ وہ ضرور جماعت سے لٹریچر حاصل کر کے سوئس لوگوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ اسلام احمدیت کے پیغام کو پھیلانے کے لئے خدام الاحمدیہ ، لجنہ اماء الله ، انصار اللہ اور نیشنل جماعت سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اس لئے انصار اللہ نیشنل جماعت سے لڑیچر کے حصول کے لئے مدد مانگ سکتی ہے۔ انصار اللہ جماعت سے معین تعداد میں لٹریچر کی درخواست کر سکتی ہے جسے وہ ایک معین مدد میں تقسیم کریں گے ۔ لٹریچر ملنے پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ تقسیم بھی ہو۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ جماعت سے مدد مانگ سکتے ہیں۔ اس کے لئے باہمی تعاون کی ضروت ہے۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ تقویٰ اور نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔ اللہ کا پیغام پھیلانا تقویٰ کا کام ہے۔ اس لئے آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ نمازوں کی طرف توجہ کرو ایک ناصر نے سوال کیا کہ کچھ عرصے سے خصوصاً کووڈ-19 کی وجہ سے رابطے محدود ہو گئے ہیں۔ اب دوبارہ لوگ مل جل تو رہے ہیں لیکن ابھی بھی جماعتی پروگراموں اور رابطوں میں اس طرح کی قربت نہیں جس طرح پہلے تھی۔ اس کے لئے ہم کیا لائحہ عمل اختیار کر سکتے ہیں ؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ ہم نے تو یو کے کا جلسہ کیا ناں؟